حدیث نمبر: 9087
٩٠٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو أسامة قال: ثنا أبو هلال قال: ثنا حميد بن هلال عن أبي بردة أن أبا موسى الأشعري دخل على (أخته) (١) (وهي) (٢) (تسجد) (٣) من غير ركوع فلم يعب ذلك عليها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اپنی بہن کے پاس تشریف لائے وہ بغیر رکوع کے سجدہ کررہی تھیں، حضرت ابو موسیٰ نے انہیں ایسا کرنے سے منع نہ کیا۔
حدیث نمبر: 9088
٩٠٨٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مسلم عن مسروق أنه رأى رجلًا يصلي في (كل) (١) ركعة ثلاث سجدات فقال إن اللَّه رضي لكل ركعة بسجدتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے ایک آدمی کو دیکھا وہ ہر رکعت میں تین سجدے کررہا تھا۔ انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کو ہر رکعت میں دوسجدے پسند ہیں۔