٩٠٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن الحكم عن إبراهيم ⦗٤٥٠⦘ قال: أربع لا يجهر بهن الإمام بسم اللَّه الرحمن الرحيم والاستعاذة وآمين و (اللهم) (١) ربنا لك الحمد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ چار چیزوں میں امام جہر نہیں کرے گا : بِسْمِ اللہِ ، اسْتِعَاذَہ، آمِینَ اور اللَّہُم رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ۔
٩٠٩٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: خمس يخفيهن الإمام: الاستعاذة وسبحانك اللهم وبحمدك وبسم اللَّه الرحمن الرحيم وآمين واللهم ربنا لك الحمد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ پانچوں چیزوں کو امام آہستہ آواز سے کہے گا : استعاذہ، ثنائ، بسم اللہ، آمین اور اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ۔
٩٠٩١ - حدثنا وكيع عن ربيع عن الحسن وابن سيرين أنهما كانا يخفيان الاستعاذة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ابن سیرین استعاذہ کو آہستہ آواز سے کہتے تھے۔
٩٠٩٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن إبراهيم عن الأسود قال: سمعت عمر يقول إذا افتتح الصلاة: سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا إله غيرك قال: الأسود (يسمعناها) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کو سنا کہ جب وہ نماز شروع کرتے تو یہ کلمات کہتے : اے اللہ ! تو پاک ہے اور تیری ہی تعریف ہے۔ تیرا نام بابرکت ہے، تیری شان بلند ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عمر یہ کلمات ہمیں سنایا کرتے تھے۔
٩٠٩٣ - حدثنا هشيم قال: ثنا حصين ومغيرة عن إبراهيم قال: يخفي الإمام بسم اللَّه الرحمن الرحيم والاستعاذة وآمين وربنا لك الحمد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام ان چیزوں کو آہستہ کہے گا : بِسْمِ اللہِ ، اسْتِعَاذَہ، آمِینَ اور رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ۔
٩٠٩٤ - حدثنا هشيم عن (سعيد) (١) بن (مرزبان) (٢) قال: ثنا أبو وائل عن عبد اللَّه أنه كان يخفي بسم اللَّه الرحمن الرحيم والاستعاذة وربنا لك الحمد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بِسْمِ اللہِ ، اسْتِعَاذَہ اور رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کو آہستہ آواز سے کہتے تھے۔