حدیث نمبر: 9076
٩٠٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا عبد الرزاق عن معمر عن ابن طاوس قال: (كان) (١) أبي في مكان ليس بنظيف وحضرته (الصلاة) (٢) فأمر ببساط فبسط ثم صلَّى عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاوس فرماتے ہیں کہ اگر میرے والد کسی ایسی جگہ ہوتے جو صاف نہ ہوتی ، اتنے میں نماز کا وقت ہوجاتا تو وہ ایک چٹائی منگوا کر بچھاتے اور اس پر نماز پڑھ لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 9077
٩٠٧٧ - حدثنا الضحاك بن (مخلد) (١) عن عثمان بن الأسود قال: رآني مجاهد وأنا أنضح مكانا من سطح لنا نصلي فيه فقال: لا تنضح إن النضح لا يزيده إلا شرًا ولكن انظر إلى المكان الذي (تريد) (٢) تسجد فيه فأنفخه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن اسود فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت مجاہد نے مجھے دیکھا کہ میں چھت پر نماز پڑھنے کی جگہ پر پانی چھڑک رہا تھا۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ یہاں پانی نہ چھڑکو کیونکہ اس سے گندگی میں اور اضافہ ہوگا۔ البتہ جس جگہ تم نے سجدہ کرنا ہے اسے پھونک مار کر صاف کرلو۔