٩٠٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: كان علي يقول بين السجدتين رب اغفر لي وارحمني وأجبرني وارفعني (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ دونوں سجدوں کے درمیان یہ کہا کرتے تھے : اے میرے رب ! میرے گناہوں کو معاف فرما، مجھ پر رحم فرما، مجھے مضبوطی عطا فرما اور مجھے رفعت عطا فرما۔
٩٠٧٩ - حدثنا (معتمر) (١) بن سليمان عن برد عن مكحول أنه كان يقول بين السجدتين اللهم اغفر لي وارحمني (وأجبرني) (٢) (وارزقني) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول دونوں سجدوں کے درمیان یہ کہا کرتے تھے : اے میرے رب ! میرے گناہوں کو معاف فرما، مجھ پر رحم فرما، مجھے مضبوطی عطا فرما اور مجھے رزق عطا فرما۔
٩٠٨٠ - حدثنا الفضل بن دكين عن أبي هلال عن قتادة عن أم الحسن (عن أم سلمة) (١) أنها كانت تقول بين الركعتين أو السجدتين اللهم اغفر وارحم واهد (للسبيل) (٢) الأقوم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ دونوں سجدوں یا دو رکعتوں کے درمیان یہ کہا کرتی تھیں : اے اللہ ! میری مغفرت فرما، مجھ پر رحم فرما اور مجھے سیدھے راستے کی ہدایت عطا فرما۔
٩٠٨١ - حدثنا ابن عيينة عن ابن طاوس قال: كان أبي يقرأ بين السجدتين قرآنا كثيرًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن طاوس فرماتے ہیں کہ میرے والد دونوں سجدوں کے درمیان بہت تلاوت کیا کرتے تھے۔
٩٠٨٢ - حدثنا الفضل بن دكين عن محمد بن مسلم عن رجل عن عطاء أن رسول اللَّه ﷺ كان يقول بين السجدتين: "أستغفر اللَّه أستغفر اللَّه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان استغفر اللہ (میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں) استغفر اللہ (میں اللہ سے مغفرت طلب کرتا ہوں) کہا کرتے تھے۔
٩٠٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: ليس فيه شيء مؤقت.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ دونوں سجدوں کے درمیان پڑھنے کے لئے کوئی وظیفہ مخصوص نہیں۔
٩٠٨٤ - حدثنا جرير عن منصور قال: سألت إبراهيم أقرأ بين السجدتين شيئًا قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ کیا میں دونوں سجدوں کے درمیان کچھ پڑھوں ؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔