حدیث نمبر: 9041
٩٠٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معاذ عن أشعث عن الحسن أنه قال: في السكران يؤم القوم قال: إذا أتم بهم الركوع والسجود فقد أجزأ عنه وعنهم وقال محمد: يعيدون جميعا والإمام.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر نشے کے شکار آدمی نے لوگوں کی امامت کراتے ہوئے رکوع و سجدہ ٹھیک طرح سے کیا تو اس کی نماز بھی ہوجائے گی اور سب لوگوں کی نماز بھی ہوجائے گی۔ محمد فرماتے ہیں کہ وہ بھی دوبارہ نماز پڑھے گا اور لوگ بھی۔