حدیث نمبر: 9036
٩٠٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن أبيه عن مغيرة عن إبراهيم أنه كان يكره أن يحلى المصحف.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم مصحف پر زیور چڑھانے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 9037
٩٠٣٧ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: أتيت عبد الرحمن ⦗٤٣٧⦘ ابن أبي ليلى بتبر فقال: هل عسيت (أن) (١) أحلي به (مصحفًا) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبدا لرحمن ابی لیلیٰ کے پاس سونے یا چاندی کی ایک ڈلی لے کر آیا تو انہوں نے فرمایا کہ کیا تم امید کرتے ہو کہ میں اسے قرآن مجید پر چڑھاؤں گا ؟
حدیث نمبر: 9038
٩٠٣٨ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون عن محمد قال: لا بأس أن تحلى المصاحف.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ مصاحف پر زیور چڑھانے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 9039
٩٠٣٩ - حدثنا أبو خالد عن محمد بن عجلان عن (شعيب) (١) بن أبي سعيد عن أبي (٢) قال: إذا حليتم مصاحفكم وزوقتم مساجدكم (فالدمار) (٣) عليكم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے مصاحف پر زیور چڑھانے لگو گے اور اپنی مسجدوں کو سجانے لگو گے تو تباہی تمہیں آ لے گی۔
حدیث نمبر: 9040
٩٠٤٠ - حدثنا أبو أسامة عن الأحوص بن حكيم عن أبي الزاهرية عن أبي أمامة أنه كره أن تحلى المصاحف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوامامہ نے مصاحف پر زیور چڑھانے کو مکروہ قرار دیا ہے۔