حدیث نمبر: 9032
٩٠٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع قال: ثنا كثير بن زيد عن المطلب بن عبد اللَّه ابن حنطب عن زيد بن ثابت أنه سئل عن القراءة في الظهر والعصر فقال: كان رسول اللَّه ﷺ يطيل القيام ويحرك شفتيه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت سے ظہر اور عصر کی قراءت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر اور عصر میں لمبا قیام فرماتے تھے اور اپنے ہونٹوں کو حرکت دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 9033
٩٠٣٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن عمارة عن (أبي) (١) معمر قال: قلنا لخباب بأي شيء كنتم تعرفون قراءة رسول اللَّه ﷺ في الظهر والعصر قال: باضطراب لحيته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معمر کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت خباب سے پوچھا کہ ظہر اور عصر میں آپ کو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت کا اندازہ کیسے ہوتا تھا ؟ انہوں نے فرمایا کہ آپ کی داڑھی مبارک کے ہلنے سے۔
حدیث نمبر: 9034
٩٠٣٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن سلمة بن كهيل عن الحسن (العرني) (١) عن ابن عباس قال: (كان) (٢) رسول اللَّه ﷺ يقرأ في الظهر والعصر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر اور عصر میں قراءت فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 9035
٩٠٣٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن سعيد بن عياض الثمالي قال: ما صليت صلاة إلا قرأت فيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن عیاض ثمالی فرماتے ہیں کہ میں ہر نماز میں قراءت کرتا ہوں۔