کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: أدبار السجود اور ادبار النجوم کی نمازوں سے کیا مراد ہے؟
٨٩٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن علوان بن أبي ⦗٤٢٥⦘ مالك عن الشعبي قال: ﴿وَأَدْبَارَ السُّجُودِ﴾ (ركعتان) (١) بعد المغرب، ﴿وَإِدْبَارَ النُّجُومِ﴾ (ركعتان) (٢) قبل صلاة الفجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ أدبار السجود سے مراد مغرب کے بعد کی دو رکعتیں اور ادبار النجوم سے مراد فجر سے پہلے کی دو رکعتیں ہیں۔
٨٩٨٨ - حدثنا (ابن) (١) مهدي عن سفيان عن إبراهيم بن مهاجر عن إبراهيم مثله.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔
٨٩٨٩ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن أبي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن الحسن بن علي قال: ﴿أَدْبَارَ السُّجُودِ﴾ (ركعتان) (١) بعد المغرب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ أدبار السجود سے مراد مغرب کے بعد کی دو رکعتیں ہیں۔
٨٩٩٠ - [حدثنا وكيع عن يزيد بن إبراهيم قال: سمعت الحسن يقول: ﴿وَإِدْبَارَ النُّجُومِ﴾: (الركعتان) (١) قبل الفجر، ﴿وَأَدْبَارَ السُّجُودِ﴾: (الركعتان) (٢) بعد المغرب.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ ادبار النجوم سے مراد فجر سے پہلے کی دو رکعتیں اور ادبار السجود سے مراد مغرب کے بعد کی دو رکعتیں ہیں۔
٨٩٩١ - حدثنا وكيع عن أبي العنبس قال: سمعت (زاذان) (١) يقول مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زاذان سے بھی یونہی منقول ہے۔
٨٩٩٢ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عثمان الثقفي عن علي بن ربيعة عن علي مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی یونہی منقول ہے۔
٨٩٩٣ - حدثنا (أبو الأحوص) (١) عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: ﴿وَأَدْبَارَ السُّجُودِ﴾: (ركعتان) (٢) بعد المغرب ﴿وَإِدْبَارَ النُّجُومِ﴾: (ركعتان) (٣) قبل الفجر] (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ أدبار السجود سے مراد مغرب کے بعد کی دو رکعتیں اور ادبار النجوم سے مراد فجر سے پہلے کی دو رکعتیں ہیں۔
٨٩٩٤ - حدثنا الفضل بن دكين عن أبي العنبس عن (زاذان) (١) عن ابن عمر عن عمر قال: ﴿وَإِدْبَارَ النُّجُومِ﴾: (ركعتان) (٢) قبل الفجر ﴿وَأَدْبَارَ السُّجُودِ﴾: (ركعتان) (٣) بعد المغرب (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ ادبار النجوم سے مراد فجر سے پہلے کی دو رکعتیں اور ادبار السجود سے مراد مغرب کے بعد کی دو رکعتیں ہیں۔
٨٩٩٥ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن أوس بن خالد عن أبي هريرة قال: ﴿وَإِدْبَارَ النُّجُومِ﴾: (ركعتان) (١) قبل الفجر، ﴿وَأَدْبَارَ السُّجُودِ﴾: (ركعتان) (٢) بعد المغرب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ادبار النجوم سے مراد فجر سے پہلے کی دو رکعتیں اور ادبار السجود سے مراد مغرب کے بعد کی دو رکعتیں ہیں۔