کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک اس بات کی اجازت ہے کہ ایک رات میں اور ایک رکعت میں ختم کرلیا جائے
٨٨١٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا أبو معاوية عن عاصم عن ابن سيرين أن (تميمًا) (١) الداري قرأ القرآن كله في ركعة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت تمیم داری نے پورا قرآن مجید ایک رکعت میں ختم فرمایا۔
٨٨١٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن (عمرو) (١) عن محمد بن إبراهيم عن عبد الرحمن بن عثمان قال: قمت خلف المقام أصلي وأنا أريد أن لا يغلبني عليه أحد تلك الليلة، فإذا رجل من خلفي يغمزني فلم ألتفت إليه، ثم غمزني فالتفت فإذا هو عثمان بن عفان، فتنحيت وتقدم (فقرأ) (٢) القرآن كله في ركعة ثم انصرف (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن عثمان کہتے ہیں کہ میں مقام ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا، میں یہ چاہتا تھا کہ اس رات اس جگہ میرے سوا کوئی اور کھڑا نہ ہوا۔ اتنے میں ایک آدمی نے مجھے پیچھے سے متوجہ کیا۔ میں متوجہ نہ ہوا اس نے مجھے پھر متوجہ کیا۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ حضرت عثمان بن عفان تھے۔ میں پیچھے ہٹ گیا اور وہ وہاں کھڑے ہوگئے اور انہوں نے ایک رکعت میں پورا قرآن مجید پڑھنے کے بعد نماز مکمل فرمائی۔
٨٨١٩ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا (سفيان) (١) عن حماد بن أبي سليمان قال: سمعت سعيد بن جبير يقول: قرأت القرآن في الكعبة في ركعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے کعبہ میں ایک رکعت میں پورا قرآن مجید ختم کیا ہے۔
٨٨٢٠ - حدثنا وكيع عن (يزيد) (١) عن ابن سيرين عن عثمان أنه قرأ القرآن في ركعة في ليلة] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان نے ایک رات میں ایک رکعت میں پورا قرآن مجید ختم فرمایا۔
٨٨٢١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم عن علقمة أنه قرأه في ليلة بمكة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ نے مکہ میں ایک رات میں قرآن مجید ختم فرمایا۔
٨٨٢٢ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن علقمة نحوه.
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یہی منقول ہے۔
٨٨٢٣ - حدثنا معتمر عن أبيه عن (صاحب) (١) له عن سعيد بن جبير قال: قرأت القرآن في الكعبة في ركعتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے کعبہ میں دو رکعت میں قرآن مجید ختم کیا ہے۔
٨٨٢٤ - حدثنا عبيدة بن حميد عن منصور عن مجاهد قال: كان علي الأزدي يختم القرآن في رمضان (في كل ليلة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہازدی رمضان کی ہر رات میں قرآن مجید ختم فرمایا کرتے تھے۔