حدیث نمبر: 8757
٨٧٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع قال: ثنا هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة قالت: ما أبالي صليت في الحجر أو في الكعبة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میرے لئے حطیم میں نماز پڑھنا اور کعبہ کے اندر نماز پڑھنا برابر ہے۔
حدیث نمبر: 8758
٨٧٥٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن هشام (بن) (١) عروة عن أبيه عن عائشة قالت: ما أبالي صليت في الحجر أو في البيت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میرے لئے حطیم میں نماز پڑھنا اور کعبہ کے اندر نماز پڑھنا برابر ہے۔
حدیث نمبر: 8759
٨٧٥٩ - حدثنا أبو خالد عن عبد الملك قال: رأيت سعيد بن جبير إذا قضى طوافه دخل الحجر فصلى فيه ورأيت علي بن حسين يفعل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر کو دیکھا کہ انہوں نے طواف پورا کرنے کے بعد حطیم کے اندر نماز پڑھی۔ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین کو بھی یونہی کرتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 8760
٨٧٦٠ - حدثنا وكيع (قال: حدثنا) (١) إسرائيل عن الهيثم عن سعيد بن جبير قال: الحجر من الكعبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حطیم کعبہ کا حصہ ہے۔
حدیث نمبر: 8761
٨٧٦١ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء عن يحيى بن (قمطة) (١) عن عبد اللَّه بن (عمرو) (٢) أنه قال: في هذه الآية (فلنولينك قبلة ترضاها) قال: قبلة إبراهيم تحت (الميزاب) (٣) يعني في الحجر (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ بن عمر اللہ تعالیٰ کے فرمان : ہم ضرور بضرور آپ کو ایسے قبلے کی طرف پھیریں گے جس کو آپ پسند کرتے ہیں۔ کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ابراہیم کا قبلہ میزاب کے نیچے یعنی حطیم میں تھا۔
حدیث نمبر: 8762
٨٧٦٢ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) (بن موسى) (٢) قال: أخبرنا شيبان عن أشعث (بن) (٣) أبي الشعثاء عن الأسود بن يزيد عن عائشة سألت رسول اللَّه ﷺ عن الحجر فقال: "هو من البيت" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حطیم کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ حطیم کعبہ کا حصہ ہے۔