حدیث نمبر: 8708
٨٧٠٨ - حدثنا أبو بكر (قال) (١): حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن ⦗٣٥٦⦘ ابن المسيب قال: هل تعلمون صلاة يقعد فيها كلها فقال: (ذاك) (٢) رجل أدرك من المغرب ركعة فيقعد فيهن جميعًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسیب فرماتے ہیں کہ کیا تم جانتے ہو ایسی کون سی نماز ہے جس کی ہر رکعت کے بعد بیٹھا جائے گا ؟ یہ اس شخص کی نماز ہے جسے مغرب کی ایک رکعت ملے، وہ ہر رکعت کے بعد قعدہ کرے گا۔
حدیث نمبر: 8709
٨٧٠٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: أدرك مسروق وجندب (١) ركعة من المغرب فلما سلم الإمام قام مسروق فأضاف إليها ركعة ثم جلس وقام جندب (فيهما) (٢) جميعًا ثم جلس في آخرها فذكر ذلك لعبد اللَّه فقال: كلا (هما) (٣) قد أحسن وأفعل كما فعل مسروق أحب إلي (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق اور حضرت جندب کو مغرب کی ایک رکعت ملی، جب امام نے سلام پھیرا تو حضرت مسروق کھڑے ہوئے، ایک رکعت پڑھی اور بیٹھ گئے، جندب نے دو رکعتیں پڑھیں پھر قعدہ کیا۔ اس بات کا ذکر حضرت عبداللہ سے کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ دونوں نے اچھا کیا البتہ مسروق کا عمل مجھے زیادہ پسند ہے اور میں بھی یہی کروں گا۔
حدیث نمبر: 8710
٨٧١٠ - حدثنا هشيم قال: أنا مغيرة عن إبراهيم أن جندبًا ومسروقًا خرجا يريدان صلاة المغرب فأدركا مع الإمام ركعة فلما سلم الإمام جلس مسروق في الركعة الثانية (ولم) (١) يجلس جندب قال: وقرأ جندب في الركعة التي أدرك ولم يقرأ مسروق فأتيا ابن مسعود فذكرا له ما صنعا فقال عبد اللَّه: كلاكما قد أحسن وأفعل كما فعل مسروق (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت جندب اور حضرت مسروق ایک مرتبہ مغرب کی نماز کے ارادے سے نکلے، ان دونوں حضرات کو امام کے ساتھ مغرب کی ایک رکعت ملی، جب امام نے سلام پھیرا تو اپنی باقی نماز کی ادائیگی کے دوران حضرت مسروق دوسری رکعت کے بعد بیٹھ گئے، جبکہ حضرت جندب نہ بیٹھے۔ جو رکعت امام کے ساتھ ملی تھی اس میں حضرت جندب نے قرائت کی لیکن حضرت مسروق نے قراءت نہ کی۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے سامنے ان دونوں حضرات کے عمل کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ دونوں نے اچھا کیا لیکن میں وہ کروں گا جو مسروق نے کیا ہے۔
حدیث نمبر: 8711
٨٧١١ - حدثنا يحيى بن سعيد عن محمد بن (أبي) (١) يحيى قال: ثنا ⦗٣٥٧⦘ (أبو) (٢) المثنى (الجهني) (٣) عن سعد قال: إذا أدرك مع الإمام ركعة من الأربع فلا يقعد (إلا في آخرهن؛ فإنه لا يقعد من الصلاة إلا في قعدتين) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ جس شخص کو امام کے ساتھ چار رکعتوں میں سے ایک رکعت ملے وہ صرف آخری رکعت کے بعد قعدہ کرے کیونکہ نماز میں صرف دو قعدے ہوتے ہیں۔
حدیث نمبر: 8712
٨٧١٢ - حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن في الرجل يدرك ركعة من المغرب قال: يقعد في كلهن.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جس شخص کو مغرب کی نماز میں امام کے ساتھ ایک رکعت ملے وہ ہر رکعت کے بعد بیٹھے گا۔