کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کسی آدمی کا قعدۂ اخیرہ میں وضو ٹوٹ جائے تو کیا نماز ہوجائے گی؟
حدیث نمبر: 8695
٨٦٩٥ - حدثنا أبو معاوية عن عبد الرحمن بن (زياد) (١) بن أنعم عن عبد الرحمن ابن رافع عن عبد اللَّه بن (عمرو) (٢) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا جلس الإمام ثم أحدث فقد تمت صلاته ومن كان خلفه ممن أدرك معه الصلاة على مثل ذلك" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب امام قعدہ اخیرہ میں بیٹھے اور اس کا وضو ٹوٹ جائے تو اس کی نماز مکمل ہوگئی اور ان لوگوں کی نما زبھی ہوگئی جنہوں نے اس کے ساتھ نما زپڑھی۔
حدیث نمبر: 8696
٨٦٩٦ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: إذا جلس الإمام في الرابعة ثم أحدث فقد تمت صلاته فليقم حيث شاء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب امام قعدۂ اخیرہ میں بیٹھے اور اس کا وضو ٹوٹ جائے تو اس کی نماز ہوگئی اور وہ جب چاہے کھڑا ہوجائے۔
حدیث نمبر: 8697
٨٦٩٧ - حدثنا هشيم عن أبي إسحاق الكوفي عن أبي سعيد عن علي قال: إذا رعف في (الصلاة) (١) بعد (السجدة) (٢) الآخرة فقد تمت صلاته (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عین فرماتے ہیں کہ اگر آدمی کی نکسیر قعدۂ اخیرہ میں پھوٹ جائے تو اس کی نماز مکمل ہوگئی۔
حدیث نمبر: 8698
٨٦٩٨ - حدثنا حفص عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن (قالا) (١): إذا رفع رأسه ثم أحدث فقد (أجزأته) (٢) صلاته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب اور حسن فرماتے ہیں کہ اگر آخری سجدہ سے سر اٹھانے کے بعد کسی کا وضو ٹوٹ گیا تو اس کی نما زمکمل ہوگئی۔
حدیث نمبر: 8699
٨٦٩٩ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا رفع رأسه من السجدة فقد مضت صلاته.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے آخری سجدے سے سر اٹھایا اور اس کا وضو ٹوٹ گیا تو اس کی نماز ہوگئی۔
حدیث نمبر: 8700
٨٧٠٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن جويبر عن الضحاك قال: إذا جلس بعد تمام الصلاة فاحدث قبل أن يتشهد أو بعد التشهد قبل أن يسلم الإمام فقد جازت (فلينصرف) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ جب نماز پوری کرنے کے بعد کسی آدمی کا وضو ٹوٹ گیا ، خواہ تشہد پڑھنے سے پہلے یا بعد میں ہو یا امام کے سلام پھیرنے سے بھی پہلے ہو تو اس کی نماز ہوگئی اب وہ چاہے تو نماز سے نکل جائے۔
حدیث نمبر: 8701
٨٧٠١ - حدثنا حفص عن حجاج عن طلحة عن إبراهيم قال: إذا (أتم) (١) الركوع والسجود ثم أحدث فقد انقضت صلاته وإن لم يتشهد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے رکوع و سجود کو پورا کرلیا، پھر اس کا وضو ٹوٹ گیا تو اس کی نماز مکمل ہوگئی، خواہ اس نے تشہد نہ پڑھی ہو۔