حدیث نمبر: 8608
٨٦٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير عن (مغيرة) (١) عن إبراهيم قال: إذا لم يسكن الرعاف (سده) (٢) ثم بادر فصلّى.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر نکسیر نہ رکے تو ناک باندھ کر نماز پڑھ لے۔
حدیث نمبر: 8609
٨٦٠٩ - حدثنا حماد بن خالد عن مالك بن أنس عن يحيى بن سعيد عن سعيد ابن المسيب قال: إذا لم ينقطع الرعاف أومأ صاحبه (إيماء) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اگر نکسیر نہ رکے تو آدمی اشارے سے نماز پڑھ لے۔
حدیث نمبر: 8610
٨٦١٠ - حدثنا عمر بن هارون عن ابن جريج عن عطاء في رجل رعف فلم (يرقأ) (١) عنه حتى يخشى فوت الصلاة قال: (يشد) (٢) منخريه بخرقة ويبادر فيصلي قلت: إذا يقع في جوفه، قال: ولو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اس شخص کے بارے میں جس کی نکسیر نہ رک رہی ہو اور اسے نماز کے قضا ہونے کا اندیشہ ہو فرماتے ہیں کہ وہ اپنے ناک کو کسی کپڑے سے باندھ کر نماز پڑھ لے۔ ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا اس طرح تو وہ اس کے پیٹ میں جائے گی۔ انہوں نے فرمایا کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 8611
٨٦١١ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: يداري (ما) (١) بينه وبين أن يخاف فوت الوقت، فإذا كان ذلك بادر فصلى يعني الرعاف.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک نکسیر کا مقابلہ کرے گا جب تک اسے نماز کے قضا ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔ اگر اس کا اندیشہ ہو تو اسی حال میں نماز پڑھ لے۔
حدیث نمبر: 8612
٨٦١٢ - حدثنا أبو معاوية عن هشام بن عروة عن أبيه عن سليمان بن يسار عن المسور بن مخرمة أن عمر بن الخطاب صلى وأن جرحه (ليثعب) (١) دما (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسور بن مخرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اس حال میں نماز پڑھی کہ آپ کے زخم سے خون رس رہا تھا۔