کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ارشادِ باری تعالی {وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا} (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کی تفسیر
٨٥٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا هشيم قال: أخبرنا (مغيرة) (١) عن إبراهيم في قوله تعالى: ﴿وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا﴾ [الأعراف: ٢٠٤]، قال: في الصلاة المكتوبة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کا تعلق فرض نما ز سے ہے۔
٨٥٩٨ - حدثنا هشيم عن العوام (أخبرنا) (١) (عن) (٢) مجاهد قال: في خطبة الإمام يوم الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کا تعلق جمعہ کے دن امام کے خطبہ سے ہے۔
٨٥٩٩ - حدثنا هشيم قال: أنا (جويبر) (١) عن الضحاك قال: في الصلاة المكتوبة وعند الذكر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کا تعلق فرض نماز اور ذکر سے ہے۔
٨٦٠٠ - حدثنا وكيع عن (حريث) (١) عن الشعبي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن مغفل فرماتے ہیں کہ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کا تعلق فرض نماز سے ہے۔
٨٦٠٢ - (و) (١) عن أبي المقدام عن معاوية بن قرة عن عبد اللَّه بن (مغفل) (٢) في قوله تعالى: ﴿وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ﴾ (قالوا) (٣) في الصلاة.
٨٦٠٣ - حدثنا هشيم قال: أنا من سمع الحسن يقول: عند الصلاة المكتوبة وعند الذكر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کا تعلق فرض نماز اور ذکر سے ہے۔
٨٦٠٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن (الهجري) (١) عن أبي عياض عن أبي هريرة قال: كانوا يتكلمون في الصلاة فنزلت: ﴿وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ﴾ قالوا هذا في الصلاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ لوگ نماز میں باتیں کیا کرتے تھے، اس پر یہ آیت نازل ہوئی { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) اس پر کہا گیا کہ یہ نماز کے بارے میں ہے۔
٨٦٠٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر (عن أشعث) (١) عن إبراهيم قال: كان النبي ﷺ يقرأ (و) (٢) رجل يقرأ [(فأنزل) (٣) اللَّه تعالى] (٤): ﴿وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا﴾ (٥).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نما زمین قراءت فرما رہے تھے کہ ایک آدمی بھی قراءت کرنے لگا اس پر یہ آیت نازل ہوئی { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو)
٨٦٠٦ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور قال: سمعت إبراهيم بن أبي (حرة) (١) أنه سمع مجاهدًا قال في هذه الآية: ﴿وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ ⦗٣٣٢⦘ وَأَنْصِتُوا﴾ قال: في الصلاة والخطبة (يوم الجمعة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کا تعلق جمعہ کے دن امام کے خطبہ سے ہے۔
٨٦٠٧ - حدثنا (أبو بكر قال) (١) عبد اللَّه بن إدريس عن ليث عن مجاهد: ﴿وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا﴾ قال: في الصلاة المكتوبة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ارشادِ باری تعالیٰ { وَإِذَا قُرِیئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَہُ وَأَنْصِتُوا } (جب قرآن پڑھا جائے تو اسے غور سے سنو اور خاموش رہو) کا تعلق فرض نماز سے ہے۔