حدیث نمبر: 8585
٨٥٨٥ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن محمد بن جعفر بن الزبير أن رسول اللَّه ﷺ (بعث) (١) عبد اللَّه بن أنيس إلى خالد بن سفيان قال: فلما دنوت منه وذلك في وقت العصر خفت أن يكون دونه (مجاولة) (٢) أو مزاولة فصليت وأنا أمشي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن جعفر بن زبیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن انیس کو خالد بن سفیان کی طرف بھیجا۔ وہ فرماتے ہیں کہ جب میں اس کے پاس پہنچا تو یہ عصر کا وقت تھا، مجھے خوف تھا کہ مجھے اس تک پہنچنے کے لئے کچھ کوشش کرنی پڑے گی، لہٰذا میں نے چلتے ہوئے نماز پڑھ لی۔
حدیث نمبر: 8586
٨٥٨٦ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن الحسن بن أبي جعفر عن أبي (الصهباء) (١) قال: رأيت مجاهدًا (أقبل) (٢) من البطحاء فلما انتهى إلى المسجد الحرام قرأ سجدة فسجد فذكرت ذلك لعطاء قال: وما تعجب من ذا كان أصحاب رسول اللَّه ﷺ ⦗٣٢٨⦘ يصلون وهم يمشون (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الصہباء فرماتے ہیں کہ میں نے حضر ت مجاہد کو دیکھا وہ بطحاء سے آرہے تھے، جب وہ مسجد حرام پہنچے تو انہوں نے آیت سجدہ پڑھی اور سجدہ کیا۔ میں نے اس بات کا حضرت عطاء سے ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں تعجب کی کیا بات ہے ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب چلتے ہوئے نماز پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 8587
٨٥٨٧ - حدثنا مخلد بن يزيد عن (سعيد) (١) بن عبد العزيز عن مكحول قال: سألته عن الرجل يصلي وهو يمشي قال: لا بأس يومئ إيماء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن عبد العزیز کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول سے سوال کیا کہ کوئی شخص چلتے ہوئے نماز پڑھ سکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اشارے سے نما زپڑھ لے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 8588
٨٥٨٨ - حدثنا عبد السلام (بن حرب) (١) عن يزيد بن عبد الرحمن عن عمرو ابن مرة عن سعيد بن جبير [قال: إن كان أحدنا (يصلي) (٢) وهو يسعى يعني في الحرب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جنگ میں ہم چلتے ہوئے نماز پڑھ لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 8589
٨٥٨٩ - حدثنا حفص عن حميد عن الأزرق بن قيس] (١) عن أبي برزة أنه صلى وهو ممسك بعنان دابته وهو يمشي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ازرق بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت ابو برزہ نے اپنی سواری کی لگام تھامے ہوئے چلتے ہوئے نماز پڑھی ہے۔