کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: سورج گرہن کی نماز میں اونچی آواز سے قراءت کی جائے گی یا آہستہ آواز سے؟
حدیث نمبر: 8551
٨٥٥١ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن الأسود بن قيس العبدي عن ثعلبة بن عباد عن سمرة بن جندب قال: صلى بنا النبي ﷺ في ⦗٣١٩⦘ كسوف ولا نسمع له صوتا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں گرہن کی نماز پڑھائی اور ہمیں آپ کی آواز نہیں سنائی دی۔
حدیث نمبر: 8552
٨٥٥٢ - حدثنا سفيان عن الشيباني عن الحكم عن حنش الكناني أن عليًا جهر بالقراءة في الكسوف (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حنش کنانی فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے سورج گرہن کی نماز میں اونچی آواز سے قراءت کی۔