کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات نے مستحاضہ کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ دو نمازوں کو جمع کرلے
حدیث نمبر: 8287
٨٢٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن عبد العزيز بن رفيع عن عطاء عن ⦗٢٤٨⦘ ابن عباس قال: تؤخر المستحاضة الظهر وتعجل العصر وتقرن بينهما وتغتسل مرة واحدة وتؤخر المغرب وتعجل العشاء وتغتسل مرة واحدة، وتغتسل للفجر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مستحاضہ ظہر کی نماز کو مؤخر کرکے اور عصر کی نماز کو جلدی پڑھے گی اور ان دونوں کو ایک دوسرے سے ملائے گی اور دونوں کے لئے ایک مرتبہ غسل کرے گی۔ وہ مغرب کی نماز کو مؤخر کرے گی اور عشاء کی نماز کو جلدی پڑھے گی اور دونوں کے لئے ایک مرتبہ غسل کرے گی اور پھر فجر کی نماز کے لئے غسل کرے گی۔
حدیث نمبر: 8288
٨٢٨٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن (الأجلح) (١) عن عكرمة (في) (٢) المستحاضة قال: تجمع بين الصلاتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ مستحاضہ دو نمازوں کو جمع کرے گی۔
حدیث نمبر: 8289
٨٢٨٩ - حدثنا ابن نمير عن حنظلة عن القاسم قال: إن شاءت فلتجمع بينهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ مستحاضہ اگر چاہے تو دونوں نمازوں کو جمع کرلے۔