حدیث نمبر: 8166
٨١٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا محمد بن (أبي) (١) عدي عن ابن عون قال: سألت محمدًا عن الإمام (يصلي بالقوم) (٢) يقوم في زاوية ولا (يقوم) (٣) وسطًا فقال: لا أعلم به بأسا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے محمد سے سوال کیا کہ اگر کوئی امام مسجد کے ایک کونے میں کھڑے ہوکر لوگوں کو نماز پڑھائے تو یہ کیسا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔
حدیث نمبر: 8167
٨١٦٧ - حدثنا بشر بن (مفضل) (١) عن قرة قال: كان أبو العلاء يستعرض بنا الظل فيصلي بنا أي نواحي المسجد كان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العلاء سائے میں کھڑے ہونے کی غرض سے مسجد کے ایک کونے میں کھڑے ہو کر ہمیں نماز پڑھایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 8168
٨١٦٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا مغيرة بن زياد الموصلي قال: رأيت عطاء يصلي في السقيفة في المسجد الحرام في (النفر) (١) وهم (متفرقون) (٢) عن الصفوف فقلت له: أو قيل له فقال: إني شيخ كبير، ومكة (دوية) (٣) قد كان رسول اللَّه ﷺ ⦗٢٢٠⦘ في سفر فأصابه مطر فصلى بالناس وهم في رحالهم، وبلال يسمع الناس (التكبير) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن زیاد موصلی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو دیکھا کہ وہ مسجد حرام کے ایک سائبان میں کھڑے نماز پڑھا رہے تھے اور لوگ ادھر ادھر کھڑے تھے۔ انہوں نے لوگوں سے فرمایا کہ میں ایک بوڑھا آدمی ہوں اور مکہ ایک خشک اور گرم جگہ ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک سفر میں تھے کہ بارش ہوگئی، آپ نے لوگوں کو اس حال میں نماز پڑھائی کہ لوگ اپنی سواریوں پر سوار تھے اور حضرت بلال انہیں تکبیر کی آواز پہنچا رہے تھے۔
حدیث نمبر: 8169
٨١٦٩ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا حماد بن (زيد) (١) عن الزبير بن الخريت عن عبد اللَّه بن شقيق (العقيلي) (٢) قال: ربما أمنا ابن عباس في زاوية السجد ولا يتوسطه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ بعض اوقات حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ہمیں مسجد کے ایک گوشے میں نماز پڑھاتے تھے اور لوگوں کے درمیان میں نہیں کھڑے ہوتے تھے۔
حدیث نمبر: 8170
٨١٧٠ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا سفيان عن (ابن) (١) (أبي) (٢) عروبة قال: رأيت الحسن (البصري) (٣) يؤمهم في زاوية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عروبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن کو ایک کونے میں نماز پڑھاتے دیکھا ہے۔