کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات پیشاب کی حاجت کے وقت نماز کی اجازت دیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 8157
٨١٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يجد البول (أو) (١) النفخة قال: يصلي ما لم يعجله عن صلاته.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو پیشاب کی حاجت یا اپنے پیٹ میں ہوا محسوس کرے تو کیا وہ نماز پڑھ سکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اس وقت تک نماز پڑھ سکتا ہے جب تک یہ چیزیں اسے اس کی نماز میں جلدی نہ ڈال دیں۔
حدیث نمبر: 8158
٨١٥٨ - حدثنا ابن علية عن أيوب قال: نبئت عن طاوس قال: إنا لنصره صرًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ ہم جہاں تک ہوسکے پیشاب کو روکیں گے۔
حدیث نمبر: 8159
٨١٥٩ - حدثنا هشيم وابن علية عن (ابن) (١) عون عن إبراهيم قال: ذكروا عنده الرجل يجد البول -قال هشيم: ويجد النفخة- أيتوضأ؟ فقال: إذًا واللَّه لا يزال يتوضأ.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم کے سامنے اس شخص کا ذکر کیا گیا جو پیشاب کی حاجت یا اپنے پیٹ میں ہوا محسوس کرے تو کیا وہ وضو کرے گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ واللہ ! اس صورت میں ہم تو وضو ہی کرتے رہیں گے۔
حدیث نمبر: 8160
٨١٦٠ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: ذكرت ذلك لمحمد فقال: كانوا يرون أنه (ما) (١) (وجد بدًا) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے اس بارے میں محمد سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اسلاف جب تک ممکن ہوتا اس حالت میں نماز کی اجازت دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 8161
٨١٦١ - حدثنا أبو معاوية عن واصل عن عطاء قال: قلت له أجد العصر من البول فتحضر الصلاة فأصلي وأنا أجده؟ قال: نعم، إن كنت ترى أنك تحبسه حتى تصلي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت واصل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ اگر میں پیشاب کی حاجت پاؤں اور نماز کا وقت ہوجائے تو کیا اس حال میں ، میں نماز پڑھ سکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، اگر تمہیں امید ہو کہ نماز پڑھنے تک اسے روک سکو گے تو اس حال میں نماز پڑھ سکتے ہو۔
حدیث نمبر: 8162
٨١٦٢ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن محمد بن علي وعامر وعطاء قالوا: لا بأس أن يحقن الرجل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن علی، حضرت عامر اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی نماز میں اپنے پیشاب کو روکے۔
حدیث نمبر: 8163
٨١٦٣ - حدثنا ابن فضيل عن الحسن بن (عبيد اللَّه) (١) عن إبراهيم قال: لا بأس أن يحقن الرجل البول ما لم (يعجله) (٢) عن الركوع والسجود.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی نماز میں اپنے پیشاب کو روکے۔ بشرطیکہ اس سے رکوع اور سجدے میں جلدی نہ آئے۔