حدیث نمبر: 8116
٨١١٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا أبو (سنان) (١) عن علقمة بن مرثد عن سليمان بن ⦗٢٠٨⦘ بريدة عن أبيه قال: صلى بنا (رسول اللَّه ﷺ) (٢) فقال رجل: من دعا إلى الجمل الأحمر فقال النبي ﷺ: "لا وجدت إنما بنيت المساجد لما بنيت له" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں نماز پڑھا رہے تھے کہ ایک آدمی نے کہا کسی نے میرا سرخ اونٹ دیکھا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارا اونٹ تمہیں نہ ملے، کیا مسجدیں اس مقصد کے لئے بنائی جاتی ہیں۔
حدیث نمبر: 8117
٨١١٧ - حدثنا وكيع قال: نا شعبة عن سعد بن إبراهيم عن أبيه قال: سمع عمر ابن الخطاب رجلًا رافعا صوته في المساجد فقال: أتدري أين أنت (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابراہیم کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ایک آدمی کو مسجد میں آواز بلند کرتے دیکھا کہ تو فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ تم کہاں ہو ؟
حدیث نمبر: 8118
٨١١٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا العمري عن نافع عن ابن عمر أن عمر نهى عن اللغط في المسجد وقال: إن مسجدنا هذا لا ترفع فيه الأصوات (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر مسجد میں شور کرنے سے منع کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ ہماری اس مسجد میں آواز بلند نہیں کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 8119
٨١١٩ - حدثنا وكيع قال: نا هشام عن أبيه أن النبي ﷺ سمع رجلًا ينشد ضالة في المسجد فقال: "لا وجدت" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں اپنی کوئی گمی ہوئی چیز تلاش کرنے کے لئے آواز لگا رہا تھا، آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تجھے تیری چیز نہ ملے۔
حدیث نمبر: 8120
٨١٢٠ - حدثنا حفص عن ابن عون (أو) (١) (عاصم) (٢) -قال: ولا أعلمه إلا عن ابن عون- عن ابن سيرين قال: سمع ابن مسعود رجلًا ينشد ضالة في المسجد فقام إليه فنال منه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ایک آدمی کو مسجد میں اپنی کوئی گمشدہ چیز ڈھونڈتے ہوئے دیکھا تو اس کی بےعزتی کی۔
حدیث نمبر: 8121
٨١٢١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عجلان عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن البيع (والشراء) (١) في المسجد وعن ⦗٢٠٩⦘ إنشاد الضوال (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسو ل اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسجد میں خریدو فروخت اور گمی ہوئی چیزوں کا اعلان کرنے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 8122
٨١٢٢ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن موسى بن (عبيدة) (١) عن (عمرو) (٢) بن أبي عمرو عن أنس بن مالك قال: دخل رجل ينشد ضالة في المسجد فسمع رسول اللَّه ﷺ صوته فقال: "لا وجدت" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی اپنی گمی ہوئی چیز کا اعلان کرنے مسجد میں داخل ہوا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی آواز سنی تو فرمایا کہ تیری چیز تجھے نہ ملے۔
حدیث نمبر: 8123
٨١٢٣ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال. نا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع أن عبد اللَّه أخبره أن عمر كان إذا خرج إلى (الصلاة) (٢) نادى في المسجد (قال) (٣): إياكم واللغط (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر جب نماز کے لئے جاتے تو مسجد میں جاکر اعلان کرتے کہ مسجد میں شور کرنے سے بچو۔
حدیث نمبر: 8124
٨١٢٤ - حدثنا ابن عيينة عن (ابن) (١) المنكدر سممع رجلا ينشد ضالة في المسجد فقال: أيها الناشد غيرك الواجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن منکدر فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو مسجد میں اپنی کوئی چیز تلاش کرتے سنا تو فرمایا کہ اے اعلان کرنے والے تجھے تیری چیز نہیں ملنی۔
حدیث نمبر: 8125
٨١٢٥ - حدثنا ابن (عيينة) (١) عن ابن عجلان عن سعيد عن أبي هريرة قال: ⦗٢١٠⦘ قالوا: لا وجدت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اگر تم مسجد میں کسی کو اپنی چیز ڈھونڈتے دیکھو تو اسے کہو کہ تجھے تیری چیز نہ ملے۔