حدیث نمبر: 8108
٨١٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن غيلان (بن) (١) عبد اللَّه مولى بني مخزوم قال: رأيت ابن عمر ينتعل هذه السبتية فإذا صلى خلعهما (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت غیلان بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما چمڑے کی جوتی پہنتے تھے اور نماز کے وقت اسے اتار دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 8109
٨١٠٩ - حدثنا وكيع قال: نا شريك عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص أن ابن مسعود أتى أبا موسى في داره فحضرت الصلاة، فقال أبو موسى: لعبد اللَّه تقدم فقال عبد اللَّه: أنت أحق فتقدم أبو موسى فخلع نعليه فقال (له) (١) عبد اللَّه: ⦗٢٠٦⦘ (أبالواد) (٢) المقدس أنت (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الاحوص کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود حضرت ابو موسیٰ کے پاس آئے، جب نماز کا وقت ہوا تو حضرت ابوموسیٰ نے حضرت عبداللہ سے کہا کہ آپ آگے بڑھ کر نماز پڑھائیں۔ حضرت عبداللہ نے کہا کہ آپ زیادہ حق دار ہیں۔ چناچہ حضرت ابوموسیٰ نماز کے لئے آگے بڑھے اور اپنے جوتے اتار دیئے۔ اس پر حضرت عبداللہ نے کہا کہ کیا آپ مقدس وادی میں ہیں ؟