کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: تراویح کے درمیان نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 7939
٧٩٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا غندر عن شعبة عن قتادة ((عن) (١) ابن جبير) (٢) والحسن في الرجل يقوم بين الترويحتين يقرأ حتى ينهض الإمام فيدخل معه قال شعبة: كرهه أحدهما ولم يكرهه الآخر وقال هشام: (هو يونس) (٣) بن جبير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یونس بن جبیر اور حسن اس شخص کے بارے میں جو دو تراویح کے بعد نماز کے لئے کھڑاہو فرماتے ہیں کہ وہ اس وقت تک پڑھ سکتا ہے جب تک امام کھڑا نہ ہوجائے، جب امام کھڑا ہوجائے تو اسے اس کے ساتھ شریک ہوجانا چاہئے۔ حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ ان دونوں حضرات میں سے ایک نے اسے پسند فرمایا اور ایک نے ناپسند۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7939
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7939، ترقيم محمد عوامة 7810)
حدیث نمبر: 7940
٧٩٤٠ - حدثنا ابن إدريس عن هارون بن أبي مريم عن ابن الأسود أنه كان يصلي بهم أربعين ركعة ويوتر بهم ويصلي بين الترويحتين (اثنتي) (١) عشرة ركعة ويقول بين الترويحتين (الصلاة) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مریم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن اسود لوگوں کو تراویح کی چالیس رکعات اور وتر پڑھایا کرتے تھے۔ وہ ہر دو ترویحات کے درمیان بارہ رکعتیں پڑھتے تھے اور فرماتے تھے کہ ہر دو ترویحات کے درمیان نماز ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7940
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7940، ترقيم محمد عوامة 7811)
حدیث نمبر: 7941
٧٩٤١ - حدثنا عفان قال: ثنا همام قال: ثنا يحيى بن أبي كثير أن رجلًا من أهل ⦗١٦٦⦘ الشام حدثه يقال له أبو سفيان أن بحير بن (ريسان) (١) حدثه أنه كان عند عبادة بن الصامت شهد ذلك، زجرهم أن يصلوا إذا تروح الإمام في رمضان، فجعل يزجرهم و (هم) (٢) لا يبالون ولا ينتهون فضربهم، فرأيته يضربهم على ذلك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بحیر بن ریسان فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عبادہ بن صامت کو دیکھا کہ انہوں نے لوگوں کو امام کے ترویحہ کے دوران نماز پڑھتے دیکھا تو انہیں ڈانٹا۔ انہوں نے ان کے ڈانٹنے کی کوئی پرواہ نہ کی اور اس عمل سے باز بھی نہ آئے، پھر حضرت عبادہ نے ان لوگوں کو مارا۔ اور میں نے خود انہیں اس عمل پر لوگوں کو مارتے دیکھا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7941
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7941، ترقيم محمد عوامة 7812)
حدیث نمبر: 7942
٧٩٤٢ - حدثنا يحيى بن واضح أبو (تميلة) (١) عن (حبيب) (٢) أبي حمزة عن حبيب (ابن) (٣) أبي عمرة عن سعيد بن جبير أنه كان يكره أن يقول بين الترويحتين الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ یوں کہا جائے : ہر دو ترویحات کے بعد نماز ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7942
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7942، ترقيم محمد عوامة 7813)