حدیث نمبر: 7881
٧٨٨١ - حدثنا أبو محمد عبد اللَّه بن يونس قال: ثنا بقي بن مخلد ﵀ (١) قال: ثنا أبو بكر قال: ثنا يحيى بن سعيد القطان عن محمد بن يوسف (أن) (٢) السائب أخبره أن عمر جمع الناس على أبي وتميم، فكانا يصبيان إحدى عشرة ركعة يقرآن بالمئين يعني في رمضان (٣).
حدیث نمبر: 7882
٧٨٨٢ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن أبي عثمان قال: دعا عمر القراء في رمضان فأمر أسرعهم قراءة أن يقرأ ثلاثين آية والوسط خمسا وعشرين آية والبطئ ⦗١٥٤⦘ عشرين آية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے رمضان میں قراء کو جمع کیا اور ان میں سب سے تیز پڑھنے والے کو کہا کہ وہ تیس آیات کی ، درمیانی رفتار سے پڑھنے والے کو کہا کہ پچیس آیات کی اور آہستہ پڑھنے والے کو کہا کہ بیس آیات کی تلاوت کرے۔
حدیث نمبر: 7883
٧٨٨٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن علي بن الأقمر أن مسروقا قرأ في ركعة من القيام بالعنكبوت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن اقمر کہتے ہیں کہ حضرت مسروق نے تراویح کی ایک رکعت میں سورة العنکبوت کی تلاوت کی۔
حدیث نمبر: 7884
٧٨٨٤ - حدثنا أبو أسامة عن نافع (١) بن عمر، قال: سمعت ابن أبي مليكة يقول: كنت أقوم بالناس في شهر رمضان فاقرأ في الركعة ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ فَاطِرِ﴾ ونحوها وما يبلغني أن أحدا يستقل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ میں لوگوں کو رمضان میں تراویح پڑھا یا کرتا تھا۔ میں ایک رکعت میں سورة الفاطر اور اس جیسی کوئی سورت پڑھتا تھا۔ مجھے کسی کے بارے میں یہ خبر نہیں پہنچی کسی نے اسے مستقل کیا ہو۔
حدیث نمبر: 7885
٧٨٨٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن (وقاء) (١) قال: كان سعيد بن جبير يقرأ في كل ركعة بخمس وعشرين آية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وقاء فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر تراویح کی ہر رکعت میں پچیس آیات کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7886
٧٨٨٦ - حدثنا حماد (بن خالد) (١) عن العمري عن أبيه، قال: كان عمر بن عبد العزيز يأمر الذين يقرؤون في رمضان في كل ركعة بعشر آيات، عشر آيات.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبدا لعزیز رمضان میں قاریوں کو حکم دیتے تھے کہ ہر رکعت میں دس آیات کی تلاوت کریں۔
حدیث نمبر: 7887
٧٨٨٧ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن عمران بن (حدير) (١) قال: كان أبو مجلز يقوم بالحي في رمضان يختم في كل سبع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حدیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابومجلز رمضان میں اپنی قوم کو نماز پڑھاتے تھے اور ہر سات دن میں قرآن مجید ختم فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 7888
٧٨٨٨ - حدثنا مروان بن معاوية عن عبد الرحمن بن عراك بن مالك عن أبيه قال: أدركت الناس في شهر رمضان (يربطون) (١) (لهم) (٢) الحبال يستمسكون بها من طول القيام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عراک بن مالک فرماتے ہیں کہ مںِ نے رمضان میں ایسے لوگوں کو بھی دیکھا جن کے لئے رسیاں باندھی جاتی تھیں اور وہ لمبے قیام کی وجہ سے تھک کر ان سے سہارا لیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7889
٧٨٨٩ - حدثنا حسين بن علي عن (زائدة) (١) عن هشام عن الحسن قال: من أمَّ الناس في رمضان فليأخذ بهم اليسر، فإن كان بطيء القراءة فليختم القرآن ختمة، وإن كان قراءته بين ذلك فختمة ونصف فإن كان سريع القراءة فمرتين.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جو شخص رمضان میں لوگوں کو نماز پڑھائے وہ ان کے لئے آسانی کا خیال رکھے ، اگر وہ سست روی سے پڑھنے والا ہو تو ایک مرتبہ قرآن مجید ختم کرے، اگر درمیانہ پڑھنے والا ہے تو ڈیڑھ قرآن مجید پڑھے اور اگر تیز پڑھنے والا ہے تو دو مرتبہ قرآن مجید ختم کرے۔