حدیث نمبر: 7841
٧٨٤١ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة قال: ثنا ثابت بن أسلم ⦗١٤٢⦘ قال: ثنا (صلة) (١) بن أشيم أن رسول اللَّه ﷺ قال: "من صلى ركعتين لم يحدث نفسه فيهما بشيء من الدنيا لم يسأل اللَّه شيئا إلا أعطاه إياه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صلہ بن اشیم سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے دو رکعتیں اس طرح ادا کیں کہ اس کے دل میں د نیا کا خیال نہ آیا، وہ اللہ تعالیٰ سے جو چیز مانگے گا اللہ تعالیٰ اسے عطا فرمائیں گے۔
حدیث نمبر: 7842
٧٨٤٢ - حدثنا حفص بن غياث ثنا ليث عن عيسى عن زيد بن أرطاة (١) عن أبي أمامة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ما أوتي عبد في هذه الدنيا خير له من أن يؤذن له في ركعتين فيصليهما" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بندے کو اس دنیا مں ر اس سے بہتر کوئی خیر نہیں عطا کی گئی کہ اسے دو رکعتوں کو موقع مل جائے اور وہ انہیں ادا کرے۔
حدیث نمبر: 7843
٧٨٤٣ - حدثنا حفص عن أبي مالك عن أبي حازم قال: مررت مع أبي هريرة على قبر دفن حديثًا، فقال: (لركعتان خفيفتان) (١) مما (تحتقرون) (٢) (زادهما هنا) (٣) ⦗١٤٣⦘ أحب إليه من بقية دنياكم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حازم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ ایک قبر کے پاس سے گذرے جس میں مردے کو ابھی دفن کیا گیا تھا انہوں نے فرمایا کہ دو ہلکی رکعتیں جنہیں تم معمولی سمجھتے ہو وہ اس کے نزدیک ساری دنیا سے بہتر ہیں۔
حدیث نمبر: 7844
٧٨٤٤ - حدثنا حفص بن غياث عن عاصم عن أبي عثمان، قال: اشترى رجل حائطا في المدينة فربح فيه مائة نخلة كاملة، فقال النبي ﷺ: "ألا أخبركم بأفضل من هذا رجل توضأ فأحسن الوضوء، ثم صلى ركعتين في غار أو سفح جبل أفضل ربحا من هذا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے مدینہ میں ایک باغ خریدا اور اس میں اسے ایک کھجور کے درخت کے برابر فائدہ ہوا۔ اس پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہیں اس سے افضل چیز کے بارے میں بتاتا ہوں، ایک ایسا آدمی جو اچھی طرح وضو کرے، پھر کسی غار یا پہاڑ کی چوٹی پر دو رکعتیں ادا کرے تو اس کا فائدہ اس شخص سے زیادہ ہے۔
حدیث نمبر: 7845
٧٨٤٥ - حدثنا وكيع (عن) (١) بعض أصحابنا عن (الجريري) (٢) عن أبي الورد عن كعب ﴿إِنَّ فِي هَذَا لَبَلَاغًا لِقَوْمٍ عَابِدِينَ﴾ [الأنبياء: ١٠٦]، قال: (الصلوات) (٣) الخمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب اللہ تعالیٰ کے فرمان : اس میں عبادت کرنے والے لوگوں کے لئے ایک پیغام ہے۔ فرماتے ہیں کہ اس سے مراد پانچ نمازیں ہیں۔
حدیث نمبر: 7846
٧٨٤٦ - حدثنا وكيع ثنا ابن أبي خالد ومسعر والبختري بن المختار سمعوه من أبي بكر بن عمارة بن (رويبة) (١) الثقفي عن أبيه قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "لن (يلج) (٢) النار من صلى قبل طلوع الشمس وقبل غروبها، فقال له رجل من أهل البصرة: (أنت) (٣) (سمعته) (٤) من رسول اللَّه ﷺ؟ قال: نعم، أشهد أني سمعته من رسول اللَّه ﷺ سمعته أذناي ووعاه قلبي (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن عمارہ بن رویبہ ثقفی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے سورج کے طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے کے بعد دو رکعتیں پڑھیں وہ جہنم میں نہیں جائے گا۔ ایک آدمی نے ان سے پوچھا کہ یہ فرمان آپ نے خود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا تھا ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے خود اسے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے، اسے میرے کانوں نے سنا اور میرے دل نے محفوظ کیا۔
حدیث نمبر: 7847
٧٨٤٧ - حدثنا شريك عن عاصم عن زر قال: كنا نعرض المصاحف على عبد اللَّه، فسأله رجل من ثقيف فقال: يا أبا عبد الرحمن أي الأعمال أفضل؟ قال: الصلاة، ومن لم يصل فلا دين له (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کی خدمت میں قرآن مجید پیش کیا کرتے تھے۔ ان سے ثقیف کے ایک آدمی نے سوال کیا کہ اے ابو عبد الرحمن ! کون سا عمل سب سے افضل ہے ؟ انہوں نے فرمایا نماز، جو نماز نہ پڑھے اس کا دین نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 7848
٧٨٤٨ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور عن شقيق عن مسروق قال: ما من حال أحرى أن يستجاب للعبد فيه إلا أن يكون في سبيل اللَّه من أن يكون عافرا وجهه ساجدًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستے کے علاوہ انسان کی دعا کی قبولیت کا سب سے زیادہ امکان اس وقت ہے جب سجدے کی حالت میں اس کا چہرہ گرد آلود ہورہا ہو۔
حدیث نمبر: 7849
٧٨٤٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور عن مالك بن الحارث قال: حدثت أن مسروقًا كان يقول: من حافظ على هؤلاء الصلوات لم يكتب من الغافلين فإن في إفراطهن (الهلكة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرمایا کرتے تھے کہ جس شخص نے ان نمازوں کی پابندی کی وہ غافلوں میں شمار نہیں ہوگا اور ان نمازوں کے ضائع کرنے میں ہلاکت ہے۔
حدیث نمبر: 7850
٧٨٥٠ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن محمد بن أبي إسماعيل عن (معقل) (١) الخثعمي عن علي، قال: من لم يصل فقد كفر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس نے نماز نہیں پڑھی اس نے کفر کیا۔
حدیث نمبر: 7851
٧٨٥١ - حدثنا حفص بن غياث عن عمران بن سليمان عن علي بن ثابت، قال: قربان المتقين الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ثابت فرماتے ہیں کہ متقین کی قربانی نماز ہے۔