حدیث نمبر: 7818
٧٨١٨ - حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: كانت امرأة لعمر تشهد صلاة الصبح والعشاء في جماعة في المسجد، فقيل (لها) (١): لم تخرجين وقد تعلمين أن عمر يكره ذلك ويغار قالت: فما يمنعه أن (ينهاني) (٢) قالوا: يمنعه قول رسول اللَّه ﷺ: "لا تمنعوا إماء اللَّه مساجد اللَّه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کی ایک بیوی فجر اور عشاء کی نماز جماعت سے پڑھا کرتی تھی۔ کسی نے اس سے کہا کہ تم نماز کے لئے کیوں جاتی ہو حالانکہ تم جانتی ہو کہ حضرت عمر اس بات کو ناپسند خیال فرماتے ہیں اور اس پر غصہ کھاتے ہیں ؟ اس خاتون نے کہا کہ پھر وہ مجھے منع کیوں نہیں کرتے ؟ لوگوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ قول انہیں تمہیں منع کرنے سے روکتا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کی بندیوں کو مسجدوں میں آنے سے نہ روکو۔
حدیث نمبر: 7819
٧٨١٩ - حدثنا عبده بن سليمان عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تمنعوا إماء اللَّه مساجد اللَّه، وليخرجن (إذا خرجن) (١) تفلات" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کی بندیوں کو مسجدوں میں آنے سے نہ روکو۔ البتہ جب وہ آئیں تو خوشبو لگا کر نہ آئیں۔
حدیث نمبر: 7820
٧٨٢٠ - حدثنا أبو خالد وعبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن عمرة عن عائشة، قالت: لو أن النبي ﷺ أدرك ما (أحدثن) (١) النساء (٢) لمنعهن المساجد كما ⦗١٣٧⦘ (منعنه) (٣) نساء بني إسرائيل، قالت: قلت: ومنعنه؟ قالت: نعم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اگر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان چیزوں کو دیکھ لیتے جو آج عورتوں میں پیدا ہوگئی ہیں تو انہیں مسجد میں جانے سے روک دیتے جیسے بنو اسرائیل کی عورتوں کو روکا گیا تھا۔ کسی نے پوچھا کہ کیا انہیں روک دیا گیا تھا ؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ہاں۔
حدیث نمبر: 7821
٧٨٢١ - حدثنا عبدة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر، قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا تمنعوا إماء اللَّه مساجد اللَّه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کی بندیوں کو مسجدوں میں آنے سے نہ روکو۔
حدیث نمبر: 7822
٧٨٢٢ - حدثنا جرير عن مغيرة عن (سماك) (١) عن إبراهيم، قال: كانت امرأة أبي مسعود تصلي العشاء الآخرة في مسجد الجماعة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مسعود کی بیوی عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ مسجد میں پڑھا کرتی تھیں۔
حدیث نمبر: 7823
٧٨٢٣ - حدثنا وكيع ثنا حنظلة الجمحي عن سالم (عن) (١) عبد اللَّه بن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا استأذنكم نساؤكم إلى المساجد فأذنوا لهن" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تمہاری عورتیں تم سے مسجد میں جانے کی اجازت مانگیں تو انہیں اجازت دے دو ۔