حدیث نمبر: 7810
٧٨١٠ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن بن أبي عروبة عن قتادة عن عائشة أن نبي اللَّه ﷺ كان يكره الصلاة في مشاعرهن (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عورتوں کے کپڑوں میں نماز پڑھنے کو ناپسند فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 7811
٧٨١١ - حدثنا أزهر عن ابن عون عن عمرو بن سعيد عن محمد، قال: لا تصلوا في شعر النساء.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ عورتوں کے کپڑوں میں نماز نہ پڑھو۔
حدیث نمبر: 7812
٧٨١٢ - قال أبو بكر: يعني ثيابهن.
حدیث نمبر: 7813
٧٨١٣ - حدثنا غندر عن (الأشعث) (١) عن الحسن، قال: لا بأس أن يصلي الرجل في [ملاحف النساء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ مرد کے لئے عورتوں کے کپڑوں میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 7814
٧٨١٤ - حدثنا يحيى بن يمان عن حنظلة عن طاوس قال: لا بأس أن يصلي الرجل في] (١) ثوب المرأة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ مرد کے لئے عورتوں کے کپڑوں میں نماز پڑھنا جائز ہے۔