حدیث نمبر: 7677
٧٦٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: ثنا محمد بن إسحاق عن عبد اللَّه بن محمد عن عامر بن سعد بن أبي وقاص عن أبيه سعد، قال: سمعت النبي ﷺ يقول: "إذا تنخم أحدكم في المسجد (فليغيبها) (١) لا تصب جلدة مؤمن أو ثوبه فتؤذيه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابی وقاص کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم میں سے کوئی مسجد میں تھوکے تو اسے غائب کردے تاکہ وہ کسی مومن کے جسم یا کپڑوں کو خراب نہ کرے۔
حدیث نمبر: 7678
٧٦٧٨ - حدثنا وكيع قال: نا أبو مودود عن عبد الرحمن بن أبي (حدرد) (١) الأسلمي عن أبي هريرة، قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا بزق أحدكم في مسجدي أو قال في المسجد فليحفر فليمعن، أو ليبزق في ثوب حتى يخرجه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی میری مسجد میں یا کسی مسجد میں تھوکے تو کوئی گڑھا سا بنا کر اس میں تھوکے یا اپنے کپڑے پر تھوکے بعد میں صاف کرلے۔