حدیث نمبر: 7664
٧٦٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا وكيع قال: نا هشام عن قتادة عن أنس، قال: قال رسول اللَّه ﷺ: (التفل) (١) في المسجد خطيئة، وكفارته أن تواريه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے دبا دیا جائے۔
حدیث نمبر: 7665
٧٦٦٥ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) عن حسين بن واقد عن أبي غالب عن أبي أمامة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "البصاق في المسجد خطيئة ودفنه حسنة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اسے مٹی میں دبانا نیکی ہے۔
حدیث نمبر: 7666
٧٦٦٦ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن عجلان عن (عبيد) (١) أن أبا عبيدة أتى منزله وقد بزق في المسجد وسها أن يدفنها حتى أتى منزله فذكر، فجاء بمصباح حتى واراها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوعبیدہ گھر تشریف لائے، انہوں نے مسجد میں تھوکا تھا لیکن وہ اسے مٹی میں دبانا بھول گئے، جب گھر پہنچ کر یاد آیا تو چراغ لے کر اسے دبانے کے لئے گئے۔
حدیث نمبر: 7667
٧٦٦٧ - حدثنا أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد عن (مكحول) (١) أن ابن (عمر) (٢) تنخع أو (بزق) (٣) في المسجد فنسي أن يواريها حتى أتى منزله فذكر بعد انصرافه فرجع بسراج فالتمسها في المسجد حتى واراها، ثم قال: من بصق في المسجد فهي خطيئة وتوبته أن يواريها (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے مسجد میں تھوکا تھا لیکن وہ اسے مٹی میں دبانا بھول گئے، جب گھر پہنچ کر یاد آیا تو چراغ لے کر اسے دبانے کے لئے گئے۔ اسے تلاش کرکے دبایا اور پھر فرمایا کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کی توبہ یہ ہے اسے دبا دیا جائے۔
حدیث نمبر: 7668
٧٦٦٨ - حدثنا محمد بن فضيل وعبدة عن عبد الملك عن أبي الأزهر عن مجاهد قال: البزاق في المسجد خطيئة وكفارته أن يواريه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے دبا دیا جائے۔
حدیث نمبر: 7669
٧٦٦٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن مجاهد، قال: البزاق في المسجد خطيئة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے۔ حضرت نخعی سے ا س قول کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس کا کفارہ تھوک کو دفن کرنا ہے۔
حدیث نمبر: 7670
٧٦٧٠ - قال: فذكرت ذلك للنخعي، فقال: كان يقال: كفارته دفنه.
حدیث نمبر: 7671
٧٦٧١ - حدثنا يزيد بن هارون عن العوام عن ابن أبي الهذيل، قال: البزاق في المسجد خطيئة (وكفارتها) (١) دفنها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ہذیل فرماتے ہیں کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے دبا دیا جائے۔
حدیث نمبر: 7672
٧٦٧٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سيف بن سليمان المكي، قال: سمعت مجاهدا يقول: بزق أبو عبيدة بن الجراح في المسجد ليلًا فلم يدر أين موضعه، فخرج فجاء بالمصباح فطلبه حتى واراه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ بن جراح نے ایک مرتبہ رات کے وقت مسجد میں تھوکا، لیکن انہیں اس کی جگہ نظر نہ آئی، چناچہ وہ گھر گئے اور ایک چراغ لا کر اسے ڈھونڈا اور پھر اسے مٹی میں دبادیا۔
حدیث نمبر: 7673
٧٦٧٣ - حدثنا وكيع قال: نا مسعر عن (يزيد) (١) بن (ملقط) (٢) عن أبي هريرة قال: إن المسجد لينزوي من المخاط أو النخامة كما تنزوي الجلدة (في) (٣) النار (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مسجد کو تھوک اور بلغم سے ایسے بچایا جائے جس طرح کھال کو آگ سے بچایا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 7674
٧٦٧٤ - حدثنا ابن عيينة عن أبي (الوسمي) (١) عن رجل يقال له زياد (رجل) (٢) من بني فزارة أنه سمع أبا هريرة يقول: إن المسجد لينزوي من النخامة كما تنزوي (البضعة) (٣) أو الجلدة من النار (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مسجد کو تھوک سے ایسے بچایا جائے جس طرح کھال اور اعضاء کو آگ سے بچایا جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 7675
٧٦٧٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا أبي عن ليث، قال: ما رأيت طاوسًا بزق في المسجد قط ولا مس الحصى ولا اتَّكأ فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاوس کو کبھی مسجد میں تھوکتے، کنکریوں کو ہاتھ لگاتے یا ٹیک لگاتے نہیں دیکھا۔
حدیث نمبر: 7676
٧٦٧٦ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن الركين عن أبيه عن أسماء ابن الحكم قال: سألت عن كل شيء حتى التفلة في المسجد فقيل: كفارتها دفنها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت رکین کے والد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت اسماء بن حکم سے ہرچیز حتی کے مسجد میں تھوکنے کے بارے میں بھی سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس کا کفارہ یہ ہے کہ اسے دبا دیا جائے۔