حدیث نمبر: 7572
٧٥٧٢ - حدثنا أبو بكر، قال: (نا) (١) عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة عن أبيه قال: من شاء أن يصلي بعد طلوع الفجر فليفعل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جو شخص فجر کے بعد کوئی نماز پڑھنا چاہے تو پڑھ لے۔
حدیث نمبر: 7573
٧٥٧٣ - حدثنا حفص عن هشام بن عروة عن أبيه، قال: إن بعد طلوع الفجر لجزءًا حسنًا (من الليل) (١) فكان يقرأ بعد الفجر بالبقرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ طلوع فجر کے بعد اچھا وقت ہوتا ہے۔ حضرت عروہ طلوع فجر کے بعد سورة البقرۃ کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7574
٧٥٧٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور بن الأشل (الغداني) (١) قال: سأل أبو حصين الشعبي وأنا أسمع عن رجل بقي عليه من ورده شيء وهو يصلي وقد طلع الفجر، فقال: يقرأ بقية ورده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ ابو حصین شعبی نے حضرت منصور بن اشل سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کا رات کے وظیفے میں سے کچھ چھوٹ جائے تو کیا وہ طلوع فجر کے بعد ادا کرسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اس وقت میں اپنا وظیفہ پورا کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 7575
٧٥٧٥ - حدثنا غندر عن شعبة قال: رأيت أبا إسحاق والحكم يصليان بعد طلوع الفجر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو اسحاق اور حضرت حکم کو طلوع فجر کے بعد نماز پڑھتے دیکھا ہے۔