حدیث نمبر: 7467
٧٤٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن حصين عن مجاهد عن عبد اللَّه ابن عمرو قال: من صلى أربعًا بعد العشاء كن كقدرهن من ليلة القدر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عشاء کے بعد چار رکعتیں پڑھنے کا ثواب لیلۃ القدر میں چار رکعات پڑھنے کے برابر ہے۔
حدیث نمبر: 7468
٧٤٦٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن العلاء بن المسيب عن عبد الرحمن بن الأسود عن أبيه عن عائشة قالت: (أربع) (١) بعد العشاء يعدلن بمثلهن من ليلة القدر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ عشاء کے بعد چار رکعتیں پڑھنے کا ثواب لیلۃ القدر میں چار رکعات پڑھنے کے برابر ہے۔
حدیث نمبر: 7469
٧٤٦٩ - حدثنا وكيع عن عبد الجبار بن (عباس) (١) عن قيس بن وهب عن مرة عن عبد اللَّه قال: من صلى أربعا بعد العشاء لا يفصل بينهن بتسليم عدلن بمثلهن من ليلة القدر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے عشاء کے بعد ایک سلام سے چار رکعتیں پڑھیں ان کا ثواب لیلۃ القدر میں چار رکعات پڑھنے کے برابر ہے۔
حدیث نمبر: 7470
٧٤٧٠ - حدثنا وكيع عن عبد الواحد بن أيمن عن أبيه عن (تبيع) (١) عن كعب بن (ماتع) (٢) قال: من صلى أربعا بعد العشاء يحسن فيهن الركوع والسجود عدلن مثلهن من ليلة القدر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب بن ماتع کہتے ہیں کہ جس شخص نے عشاء کے بعد چار رکعات پڑھیں، ان میں رکوع و سجود اچھی طرح کیا تو ان کا ثواب لیلۃ القدر میں چار رکعات پڑھنے کے برابر ہے۔
حدیث نمبر: 7471
٧٤٧١ - حدثنا عبدة عن عبد الملك (عن عطاء) (١) (عن) (٢) أيمن عن (تبيع) (٣) عن كعب نحوه.
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 7472
٧٤٧٢ - حدثنا يعلى عن الأعمش عن مجاهد قال: أربع ركعات بعد العشاء الآخرة (يكن) (١) بمنزلتهن من ليلة القدر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عشاء کے بعد چار رکعات پڑھنے کا ثواب لیلۃ القدر میں چار رکعات پڑھنے کے برابر ہے۔
حدیث نمبر: 7473
٧٤٧٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن (بكير) (١) بن عامر عن عبد الرحمن بن الأسود قال: من صلى أربع ركعات بعد العشاء الآخرة عدلن بمثلهن (من) (٢) ليلة القدر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ عشاء کے بعد چار رکعت پڑھنے کا ثواب لیلۃ القدر میں چار رکعات پڑھنے کے برابر ہے۔