حدیث نمبر: 7459
٧٤٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن عبد الملك عن عطاء أنه كان يقول في الحائض: تنظف وتتخذ مكانا في مواقيت الصلاة تذكر اللَّه فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حائضہ عورت نماز کے اوقات میں صاف ہوگی اور ایک جگہ بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرے گی۔
حدیث نمبر: 7460
٧٤٦٠ - حدثنا معتمر عن أبيه قال: قيل لأبي قلابة: الحائض تسمع الأذان فتوضأ [وتكبر وتسبح قال: قد سألنا عن ذلك فما وجدنا له أصلًا] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معتمر کہتے ہیں کہ میرے والد نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ حضرت ابو قلابہ سے سوال کیا گیا کہ کیا حائضہ اذان کی آواز سن کر وضو کرے گی اور تسبیح پڑھے گی ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہم نے اس بارے میں سوال کیا تھا لیکن ہمیں اس عمل کی کوئی اصل نہیں ملی۔
حدیث نمبر: 7461
٧٤٦١ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن سليمان التيمي عن أبي قلابة قال: لم نجد له أصلًا] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ ہمیں اس عمل کی کوئی اصل نہیں ملی۔
حدیث نمبر: 7462
٧٤٦٢ - حدثنا وكيع عن شريك عن مغيرة عن إبراهيم قال: (بدعة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ یہ بدعت ہے۔
حدیث نمبر: 7463
٧٤٦٣ - حدثنا ابن مهدي عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا (عنه) (١) فكرهاه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد نے اسے مکروہ قراردیا۔