کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اگر امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی کیا کریں؟
حدیث نمبر: 7323
٧٣٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري قال: سمعت أنسا قال: سقط النبي ﷺ عن فرس فجحش شقه الأيمن فدخلنا عليه نعوده فحضرت الصلاة فصلى بنا قاعدا فصلينا وراءه قعودًا فلما قضى الصلاة قال: "إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا كبر فكبروا، وإذا ركع فاركعوا، وإذا قال: سمع اللَّه لمن حمده فقولوا: ربنا ولك الحمد وإذا صلى قاعدًا فصلوا قعودًا أجمعون" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھوڑے سے گرے اور آپ کا دایاں پہلو زخمی ہوگیا، ہم آپ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے تو نماز کا وقت ہوگیا۔ آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں بیٹھ کر نماز پڑھائی اور ہم نے بھی آپ کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا کہ امام اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے۔ جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو، جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، جب وہ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہے تو تم رَبَّنَا وَلَک الْحَمْدُ کہو۔ جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7323
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه البخاري (٨٠٥)، ومسلم (٤١١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7323، ترقيم محمد عوامة 7211)
حدیث نمبر: 7324
٧٣٢٤ - حدثنا عبدة عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: اشتكى رسول اللَّه ﷺ فدخل ناس من أصحابه يعودونه فصلى رسول اللَّه ﷺ جالسًا فصلوا بصلاته قياما ⦗٢٤⦘ (فأشار) (١) إليهم أن اجلسوا فجلسوا فلما انصرف قال: "إنما جعل الإمام ليؤتم به فإذا ركع فاركعوا وإذا رفع فارفعوا وإذا صلى جالسًا فصلوا جلوسًا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ بیمار ہوگئے تو آپ کے کچھ صحابہ آپ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے۔ اتنے میں نماز کا وقت ہوگیا تو آپ نے انہیں بیٹھ کر نماز پڑھائی۔ وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اشارے سے کہا کہ بیٹھ کر نماز پڑھیں۔ چناچہ وہ بیٹھ گئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا امام اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے، جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، جب وہ رکوع سے سر اٹھائے تو تم بھی رکوع سے سر اٹھاؤ اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7324
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه البخارى (٥٦٥٨)، ومسلم (٤١٢).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7324، ترقيم محمد عوامة 7212)
حدیث نمبر: 7325
٧٣٢٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال: صرع النبي ﷺ من فرس له (فوقع) (١) على جذع نخلة فانفكت قدمه فدخلنا عليه نعوده وهو يصلي في مشربة لعائشة فصلينا بصلاته (ونحن قيام ثم دخلنا عليه مرة أخرى وهو يصلي جالسا فصلينا بصلاته) (٢) ونحن قيام فأوما إلينا أن اجلسوا فلما صلى قال: "إنما جعل الإمام ليؤتم به فإذا صلى قائما فصلوا قياما وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا ولا تقوموا وهو جالس كما يفعل أهل فارس (بعظمائها) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ گھوڑے سے نیچے گرے اور کھجور کے ایک تنے پر لگے جس سے آپ کے پاؤں میں چوٹ آگئی۔ ہم آپ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ایک کمرے میں بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے کھڑے کھڑے آپ کے پیچھے نماز پڑھنا شروع کردی۔ پھر ہم دوسری مرتبہ آپ کی عیادت کے لئے حاضر ہوئے تو آپ بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم نے کھڑے ہوکر آپ کی اقتداء شروع کردی تو آپ نے ہمیں بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ جب آپ نے نماز مکمل کرلی تو فرمایا کہ امام اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے۔ جب وہ کھڑے ہوکر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ جب وہ بیٹھا ہو تو تم کھڑے مت ہو جیسا کہ اہل فارس اپنے قابل تعظیم لوگوں کے ساتھ کرتے ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7325
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه أحمد (١٤٢٠٥)، وأبو داود (٦٠٢)، وابن ماجه (٣٤٨٥)، وابن خزيمة (١٦١٥)، وابن حبان (٢١١٤)، والدارقطني ١/ ٤٢٢، والبخاري في الأدب المفرد (٩٦٠)، وأبو يعلى (١٨٩٦)، والبيهقي ٣/ ٧٩، وأصله عند مسلم (٤١٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7325، ترقيم محمد عوامة 7213)
حدیث نمبر: 7326
٧٣٢٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن عجلان عن زيد بن أسلم عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا كبر فكبروا، وإذا قرأ فأنصتوا وإذا قال: ﴿غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ﴾ فقولوا: آمين (وإذا) (١) ركع فاركعوا وإذا قال: سمع اللَّه لمن حمده فقولوا: اللهم ربنا لك الحمد وإذا سجد فاسجدوا وإذا صلى ⦗٢٥⦘ جالسا فصلوا جلوسا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ امام اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ تم اس کی اقتداء کرو، جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ قراءت کرے تو تم خاموش رہو، جب وہ غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ ، وَلاَ الضَّالِّینَ کہے تو تم آمین کہو۔ جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو۔ جب وہ سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کہے تو تم اللَّہُمَّ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کہو۔ جب وہ سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7326
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ أبو خالد وابن عجلان صدوقان، زيادة (فأنصتوا)، رواها من تقبل روايته ولا تخالف رواية الآخرين فتكون مقبولة، أخرجه أحمد (٨٨٨٩)، وأبو داود (٦٠٤)، وابن ماجه (٧٤٦)، والنسائي ٢/ ١٤١، والدارقطني ١/ ٣٢٧، وأصل الحديث في البخاري (٧٣٤)، ومسلم (٤١٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7326، ترقيم محمد عوامة 7214)
حدیث نمبر: 7327
٧٣٢٧ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن يحيى بن سعيد قال: أخبرني أبو الزبير أن جابرا اشتكى عندهم بمكة فلما أن تماثل خرج وإنهم خرجوا معه يتبعونه حتى إذا بلغوا بعض الطريق حضرت صلاة من الصلوات فصلى بهم جالسا وصلوا معه جلوسا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر ایک مرتبہ مکہ میں بیمار ہوگئے۔ جب ان کی حالت قدرے بہتر ہوئی تو وہ نکلے اور لوگ بھی ان کے ساتھ نکلے۔ جب وہ راستے کی ایک منزل پر پہنچے تو نماز کا وقت ہوگیا۔ حضرت جابر نے لوگوں کو بیٹھ کر نماز پڑھائی اور لوگوں نے بھی ان کے پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7327
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه الشافعي في اختلاف الحديث ص ٩٩، والحازمي في الاعتبار ص ١٧٣، وعبد بن حميد (١١٥٠)، والدارقطني ١/ ٤٢٣.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7327، ترقيم محمد عوامة 7215)
حدیث نمبر: 7328
٧٣٢٨ - حدثنا وكيع عن إسماعيل (عن قيس) (١) عن أبي هريرة (٢) قال: الإمام (أمير) (٣) فإن صلى قائما فصلوا قياما (وإن) (٤) صلى قاعدا فصلوا قعودا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ امام امیر ہے۔ اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم کھڑے ہو کر نماز پڑھو۔ اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو ۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7328
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7328، ترقيم محمد عوامة 7216)
حدیث نمبر: 7329
٧٣٢٩ - حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل (عن قيس) (١) بن قهد قال: اشتكى ⦗٢٦⦘ إمامنا فصلى قاعدا (أيامًا) (٢) فصلينا بصلاته فقال أبو هريرة: الإمام (أمير) (٣) (فإن) (٤) صلى قائما فصلوا قياما وإن صلى قاعدا فصلوا قعودا (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن قہد فرماتے ہیں کہ ہمارے امام ایک مرتبہ بیمار ہوگئے، ہم نے ان کی نماز کے مطابق نماز پڑھی تو حضرت ابوہریرہ نے فرمایا کہ امام امیر ہے ، اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہوکر نماز پڑھو اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7329
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7329، ترقيم محمد عوامة 7217)
حدیث نمبر: 7330
٧٣٣٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن (عبد اللَّه) (١) بن هبيرة أن أسيد بن حضير كان يؤم (قومه) (٢) بني عبد الأشهل وأنه اشتكى فخرج إليهم بعد (شكواه) (٣) فقالوا له: تقدم قال: لا أستطيع أن أصلي قالوا: لا يؤمنا أحد غيرك ما دمت، فقال: اجلسوا فصلى بهم جلوسا (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن ہبیرہ کہتے ہیں کہ حضرت اسید بن حضیر اپنی قوم بنو عبد الاشہل کی امامت کرایا کرتے تھے۔ وہ ایک مرتبہ بیمار ہوگئے اور اپنی بیماری کے بعد جب آئے تو لوگوں نے ان سے کہا کہ آپ آگے بڑھ کر نماز پڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نماز پڑھانے کی طاقت نہیں رکھتا۔ لوگوں نے کہا کہ جب تک آپ ہیں ہمیں آپ کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھائے گا۔ حضرت اسید نے ان سے کہا کہ پھر تم سب بیٹھ جاؤ اور انہوں نے انہیں بیٹھ کر نماز پڑھائی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7330
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7330، ترقيم محمد عوامة 7218)
حدیث نمبر: 7331
٧٣٣١ - حدثنا خالد بن مخلد عن سليمان بن بلال عن جعفر بن محمد قال: سمعت القاسم بن محمد يقول قال: معاوية: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا صلى (الإمام) (١) جالسًا فصلوا جلوسًا"، قال: فعجب الناس من صدق معاوية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن محمد کہتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ لوگوں کو حضرت معاویہ کی اس بات پر تعجب ہوا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7331
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ خالد صدوق، وأخرجه الطبراني ١٩/ (٧٦٤)، وابن عساكر في تاريخ دمشق ٥٩/ ١٦٥.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7331، ترقيم محمد عوامة 7219)
حدیث نمبر: 7332
٧٣٣٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسماعيل عن قيس بن أبي حازم عن قيس بن قهد قال: فين لنا إمام فمرض فصلينا بصلاته قعودا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن قہد فرماتے ہیں کہ ہمارے ایک امام بیمار ہوگئے تو ہم نے بیٹھ کر ان کی اقتداء میں نماز پڑھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب صلاة التطوع والإمامة / حدیث: 7332
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 7332، ترقيم محمد عوامة 7220)