حدیث نمبر: 7301
٧٣٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: أخبرنا منصور عن الحسن عن علي أنه كان يقول: من أدرك مع الإمام ركعتين قال: يقرأ فيما أدرك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جسے امام کے ساتھ دو رکعتیں مل جائیں تو وہ ان میں قراءت کرے گا جو اس کو مل گئیں۔
حدیث نمبر: 7302
٧٣٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن عياش عن (ربيعة) (١) بن (أبي) (٢) عبد الرحمن أن عمر بن الخطاب وأبا الدرداء كانا يقولان: ما أدركت من صلاة الإمام فاجعله أول صلاتك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمربن خطاب اور حضرت ابوالدرداء فرمایا کرتے تھے کہ جو نماز تمہیں امام کے ساتھ مل جائے اسے اپنی نماز کا پہلا حصہ بنا لو۔
حدیث نمبر: 7303
٧٣٠٣ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عمرو بن مهاجر قال: سمعت (عمر) (١) ابن عبد العزيز يقول: اجعله أول صلاتك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ اسے اپنی نماز کا پہلا حصہ بنالو۔
حدیث نمبر: 7304
٧٣٠٤ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن سعيد (والحسن) (١) قالا: ما أدركت مع الإمام فهو أول (صلاتك) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید اور حسن فرماتے ہیں کہ جو نماز تمہیں امام کے ساتھ مل جائے اسے اپنی نماز کا پہلا حصہ بنا لو۔
حدیث نمبر: 7305
٧٣٠٥ - حدثنا عبدة عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن علي مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 7306
٧٣٠٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن الأعمش قال: كان سعيد بن جبير يقول: يقرأ فيما أدرك لأنه كان يسر القراءة خلف الإمام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اسے جو نماز مل جائے اس میں قراءت کرے۔ کیونکہ حضرت سعید بن جبیر امام کے پیچھے آہستہ آواز سے قراءت کرنے کے قائل تھے۔
حدیث نمبر: 7307
٧٣٠٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن أشعث عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي في الرجل تفوته مع الإمام الركعة (أو) (١) الركعتان قال: يقرأ في سكتة الإمام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ اس شخص کے بارے میں جس کی امام سے ایک یا دو رکعتیں چھوٹ جائیں فرماتے ہیں کہ وہ امام کے سکتہ میں قراءت کرے۔ حسن بھی یونہی فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 7308
٧٣٠٨ - وقال: الحسن مثله.