حدیث نمبر: 7253
٧٢٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة عن رجل أن ابن الزبير كان يصف بين قدميه في الصلاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک آدمی نے بتایا کہ حضرت ابن زبیر نماز میں دونوں قدموں کو سیدھا رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7254
٧٢٥٤ - حدثنا وكيع عن هشام بن عروة قال أخبرني من رأى ابن الزبير يصلي قد (صف) (١) بين قدميه وألزق إحداهما بالأخرى (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ مجھے ایک آدمی نے بتایا کہ اس نے حضرت ابن زبیر کو نماز میں دونوں قدموں کو سیدھا رکھے ہوئے دیکھا ہے اور وہ پاؤں کو ایک دوسرے کے ساتھ چمٹایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7255
٧٢٥٥ - حدثنا هشيم عن حصين قال: رأيت ابن (معقل) (١) (يصلي) (٢) (صافًا) (٣) بين قدميه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن معقل کو نماز میں دونوں قدموں کو سدھا رکھے ہوئے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 7256
٧٢٥٦ - حدثنا معاذ (بن معاذ) (١) عن ابن عون قال: رأيت مسلم بن يسار يصلي كأنه وتد لا يتروح على رجل مرة و (على) (٢) رجل مرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مسلم بن یسار کو اس طرح نماز پڑھتے دیکھا وہ ایک کیل کی طرح محسوس ہوتے تھے، وہ پاؤں کو ایک دوسرے پر رکھ کر انہیں آرام نہ دیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7257
٧٢٥٧ - حدثنا ابن مهدي عن شعبة عن سعد بن إبراهيم قال: رأيت ابن عمر يصلي (صافا) (١) بين قدميه فيما نعلم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہمارے علم کے مطابق حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نماز میں دونوں قدموں کو سیدھا رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 7258
٧٢٥٨ - حدثنا ابن مهدي عن إسماعيل بن مسلم عن مالك بن دينار قال: رأيت عكرمة يصلي (صافا) (١) بين قدميه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن دینار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عکرمہ کو نماز میں پاؤں کو سیدھا رکھ کر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 7259
٧٢٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن (حباب) (١) عن قريش بن (حيان) (٢) قال: رأيت الحسن يصلي صافا بين قدميه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قریش بن حیان کہتے ہیں کہ میں نے حضر ت حسن کو دیکھا کہ وہ پاؤں کو سیدھا رکھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔
حدیث نمبر: 7260
٧٢٦٠ - حدثنا معن بن عيسى عن مختار بن سعد قال: رأيت القاسم بن محمد يصف رجليه في الصلاة ولا يراوح بينهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مختار بن سعد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد کو دیکھا کہ وہ پاؤں کو سیدھا رکھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔