حدیث نمبر: 7235
٧٢٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: إذا نسي القنوت في الفجر فعليه (سجدتا) (١) السهو.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص فجر کی نماز میں دعائے قنوت بھول جائے تو اس پر سہو کے دو سجدے لازم ہیں۔
حدیث نمبر: 7236
٧٢٣٦ - حدثنا شريك عن ابن (أبي) (١) ليلى قال: سئل عن رجل سها فقنت فقال: هذا سها فأصاب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی لیلیٰ سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی شخص کو سہو ہوا پھر اس نے دعائے قنوت پڑھی تو وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اسے سہو ہوا تھا اب اس نے درست کرلیا۔
حدیث نمبر: 7237
٧٢٣٧ - حدثنا الوليد بن عقبة قال: حدثنا سفيان عن ابن (جريج) (١) عن عطاء قال: من رأى القنوت فلم يقنت فعليه سجدتا السهو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جس کی قنوت کی رائے تھی اور اس نے قنوت نہ پڑھی اس پر سہو کے دو سجدے لازم ہیں۔