حدیث نمبر: 7035
٧٠٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن إسحاق عن يزيد ابن أبي حبيب عن عبد اللَّه بن راشد (الزوفي) (١) (عن عبد اللَّه بن أبي مرة الزوفي) (٢) عن خارجة بن حذافة العدوي قال: خرج علينا رسول اللَّه ﷺ صلاة الغداة فقال: "لقد (أمدكم) (٣) اللَّه الليلة بصلاة هي خير لكم من حمر النعم" قال: قلنا: وما هي يا رسول اللَّه؟ قال: "الوتر فيما بين صلاة العشاء إلى ⦗٥٠٣⦘ طلوع الفجر" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خارجہ بن حذافہ عدوی فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فجر کی نماز کے لئے تشریف لائے اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے رات کے وقت میں ایک ایسی نماز کو فرض قرار دیا ہے جو سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔ ہم نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! وہ کون سی نماز ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ یہ وتر ہیں جو عشاء اور طلوع فجر کے درمیان پڑھے جاتے ہیں۔
حدیث نمبر: 7036
٧٠٣٦ - حدثنا أبو خالد (الأحمر) (١) عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن اللَّه زادكم صلاة إلى صلاتكم وهي الوتر" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری نمازوں میں ایک نماز یعنی وتر نماز کا اضافہ فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 7037
٧٠٣٧ - حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن عطاء بن يزيد عن أبي أيوب قال: الوتر حق أو واجب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ایوب فرماتے ہیں کہ وتر واجب ہیں۔
حدیث نمبر: 7038
٧٠٣٨ - حدثنا ابن عيينة عن إبراهيم بن ميسرة عن مجاهد قال: هو واجب (ولم) (١) يكتب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ وتر واجب ہیں لیکن یہ فرض نہیں۔
حدیث نمبر: 7039
٧٠٣٩ - حدثنا وكيع عن خليل بن مرة عن معاوية بن قرة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من لم يوتر فليس منّا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس نے وتر نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں۔
حدیث نمبر: 7040
٧٠٤٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد قال: أخبرني (مخبر) (١) عن عبد اللَّه بن عمر قال: ما أحب (أنني) (٢) تركت الوتر (ولا) (٣) أن لي (حمر) (٤) النعم (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند نہیں کہ مجھے سرخ اونٹ مل جائیں اور میں ان کی وجہ سے وتروں کو چھوڑ دوں۔
حدیث نمبر: 7041
٧٠٤١ - حدثنا (زيد) (١) بن حباب قال: حدثنا أبو المنيب عن عبد اللَّه بن بريدة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الوتر حق فمن لم يوتر فليس منا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ وتر حق ہیں اور جس نے وتر نہ پڑھے وہ ہم میں سے نہیں۔
حدیث نمبر: 7042
٧٠٤٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا (هشام) (١) عن محمد عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن اللَّه (تعالى) (٢) وتر يحب الوتر" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ وتر (طاق) ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔