حدیث نمبر: 6977
٦٩٧٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سالم عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "صلاة الليل مثنى مثنى فإذا خشيت الصبح فأوتر بركعة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رات کی نماز دو دو رکعتوں میں ہے، جب تمہیں فجر کے طلوع ہونے کا اندیشہ ہو تو ایک رکعت پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 6978
٦٩٧٨ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا ابن أبي ذئب عن الزهري عن عروة عن عائشة أن النبي ﷺ كان يوتر بركعة وكان يتكلم بين الركعتين والركعة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رکعت وتر پڑھتے تھے اور دو رکعتوں اور ایک رکعت کے درمیان گفتگو فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 6979
٦٩٧٩ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا خالد عن عبد اللَّه بن شقيق عن ابن عمر أن النبي ﷺ قال: "صلاة الليل مثنى مثنى، والوتر واحدة، وسجدتان قبل صلاة الصبح" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رات کی نماز دو رکعتیں ہیں۔ وتر کی ایک رکعت ہے۔ اور فجر کی نماز سے پہلے دو سجدے ہیں۔
حدیث نمبر: 6980
٦٩٨٠ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا (يحيى) (١) بن سعيد وابن عون وغيرهما عن نافع عن ابن عمر أن رجلًا سأل النبي ﷺ عن صلاة الليل قال: "مثنى مثنى (فإذا أحسست الصبح -أو خشيت الصبح-) (٢) فصل (٣) ركعة توتر لك صلاتك" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تہجد کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا کہ رات کی نماز دو دو رکعتیں ہیں۔ جب تمہیں فجر طلوع ہونے کا اندیشہ ہو تو وتر کی ایک رکعت پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 6981
٦٩٨١ - حدثنا هشيم قال: أنا منصور عن بكر بن عبد اللَّه المزني أن ابن عمر صلى ركعتين ثم سلم ثم قال: ادخلوا إليّ ناقتي فلانة ثم قام فأوتر بركعة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے دو رکعتیں پڑھیں اور سلام پھیر دیا، پھر فرمایا کہ میری فلاں اونٹنی کو یہاں لے آؤ، اس کے بعد کھڑے ہوکر ایک رکعت وتر ادا کی۔
حدیث نمبر: 6982
٦٩٨٢ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا أبو (بشر) (١) عن ابن شقيق عن ابن عمر قال: صلاة الليل مثنى مثنى، والوتر واحدة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رات کی نماز دو دو رکعتیں ہیں اور وتر کی ایک رکعت ہے۔
حدیث نمبر: 6983
٦٩٨٣ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حصين عن مصعب بن سعد عن أبيه أنه كان يوتر بركعة (١) فقيل له: (قال) (٢): إنما (استقصرتها) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ ان کے والد ایک رکعت وتر پڑھتے تھے۔ ان سے کسی نے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے اس کو مختصر کیا ہے۔
حدیث نمبر: 6984
٦٩٨٤ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا الحجاج عن عطاء أن معاوية أوتر بركعة فأنكر ذلك عليه فسئل ابن عباس فقال: أصاب السنة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے ایک رکعت وتر پڑھے تو لوگوں نے ان کے اس عمل کو ناپسند کیا۔ اس بارے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ انہوں نے سنت پر عمل کیا۔
حدیث نمبر: 6985
٦٩٨٥ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن ابن عون عن ابن سيرين قال سمر ابن مسعود وحذيفة عند الوليد بن عقبة ثم خرجا (فتقاوما) (١) فلما أصبحا ركع كل واحد منهما ركعة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود اور حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ولید بن عقبہ کے پاس رات کو گفتگو کی، پھر وہ آپس میں باتیں کرتے ہوئے باہر آئے، جب صبح ہوگئی تو ان میں سے ہر ایک نے ایک رکعت ادا کی۔
حدیث نمبر: 6986
٦٩٨٦ - حدثنا أبو أسامة عن جرير بن حازم قال: سألت عطاء أوتر بركعة فقال: نعم إن شئت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر بن حازم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے سوال کیا کہ کیا میں ایک رکعت وتر پڑھ سکتا ہوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں اگر تم چاہو۔
حدیث نمبر: 6987
٦٩٨٧ - حدثنا عبد الأعلى عن داود عن الشعبي قال: كان آل سعد وآل عبد اللَّه ابن عمر يسلمون في (ركعتي) (١) الوتر ويوترون بركعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت سعد اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی آل کے لوگ وتر کی دو رکعتوں کے بعد سلام پھیر دیتے تھے اور ایک رکعت وتر ادا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 6988
٦٩٨٨ - حدثنا أبو أسامة عن ابن عون قال: كان الحسن يسلم في ركعتي الوتر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حسن وتر کی دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 6989
٦٩٨٩ - حدثنا يحيى بن سعيد (عن) (١) ابن عجلان عن سعيد ونافع (قالا) (٢): رأينا معاذًا القارئ يسلم في ركعتي الوتر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید اور حضرت نافع کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت معاذ القاری کو وتر کی دو رکعتوں میں سلام پھیرتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 6990
٦٩٩٠ - حدثنا ابن إدريس عن ليث أن أبا بكر أوتر بركعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے ایک رکعت وتر ادا کی۔
حدیث نمبر: 6991
٦٩٩١ - حدثنا هشيم قال: حدثنا منصور عن ابن سيرين قال: قالت (نائلة) (١) ابنة فرافصة الكلبية إن تقتلوه أو تدعوه فقد كان يحيى الليل بركعة يجمع فيها القرآن (تعني) (٢) يوتر (بها) (٣) (تعني) (٤) عثمان (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین کہتے ہیں کہ حضرت نائلہ بنت فرافصہ کلبیہ نے فرمایا کہ باغی حضرت عثمان کو شہید کردیتے یا چھوڑ دیتے وہ پوری رات جاگتے اور ایک رکعت میں پورا قرآن مجید پڑھا کرتے تھے۔ حضرت نائلہ بنت فرافصہ کے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ یہ وتر کی ایک رکعت تھی۔