حدیث نمبر: 6875
٦٨٧٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن ابن سيرين عن ابن عمر عن النبي ﷺ قال: "صلاة المغرب وتر النهار" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دن کے وتر مغرب کی نماز ہے۔
حدیث نمبر: 6876
٦٨٧٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن داود عن الشعبي عن عائشة قالت: أول ما فرضت الصلاة ركعتين إلا المغرب فإنها وتر النهار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ سب نمازوں کی پہلے دو رکعتیں فرض ہوئی تھیں، سوائے مغرب کہ کیونکہ مغرب کی نماز دن کے وتر ہیں۔
حدیث نمبر: 6877
٦٨٧٧ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن حبيب عن (ابن) (١) عمر قال: صلاة الليل عليها وتر وصلاة النهار عليها وتر يعني المغرب آخر الصلوات (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رات کی نماز کے آخر میں بھی وتر ہیں اور دن کی نماز کے آخر میں بھی وتر ہیں۔ دن کی نماز کے آخر کے وتر مغرب کی نماز ہے۔
حدیث نمبر: 6878
٦٨٧٨ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون عن محمد قال: لا أعلمهم يختلفون أن المغرب وتر صلاة النهار.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ میں نے اسلاف میں سے کسی کو اس بارے میں اختلاف کرتے نہیں جانا کہ دن کی نماز کے وتر مغرب کی نماز ہے۔
حدیث نمبر: 6879
٦٨٧٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن عثمان بن الأسود عن مجاهد قال: المغرب وتر النهار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مغرب کی نماز دن کی نمازوں کا وتر ہے۔
حدیث نمبر: 6880
٦٨٨٠ - حدثنا محمد بن عبيد عن خالد (النيلي) (١) عن ابن سيرين قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "صلاة المغرب وتر صلاة النهار فأوتروا صلاة الليل" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مغرب کی نماز دن کے وتروں کی مانند ہے۔ پس تم رات کے وتر بھی پڑھو۔
حدیث نمبر: 6881
٦٨٨١ - حدثنا ابن نمير قال حدثنا الأعمش عن مالك بن الحارث عن عبد الرحمن بن يزيد قال: قال عبد اللَّه: الوتر ثلاث كصلاة المغرب وتر النهار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ وتر تین ہیں، جیسے دن کے وتر مغرب کی نماز کی تین رکعتیں ہیں۔