کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کشتی میں نماز کے دوران کشتی کے مڑنے پر قبلے کی طرف رخ کرتے جائیں
٦٧٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: يستقبل القبلة كلما تحرفت.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ کشتی میں نماز کے دوران کشتی کے مڑنے پر قبلے کی طرف رخ کیا جائے گا۔
٦٧٣٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: (يدور) (١) مع القبلة حيث دارت.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ کشتی میں نماز کے دوران کشتی کے مڑنے پر قبلے کی طرف رخ کرتے جائیں۔
٦٧٣٩ - [حدثنا ابن أبي غنية عن أبيه عن الحكم قال: تيمم القبلة حيث دارت] (١) السفينة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ کشتی میں نماز کے دوران کشتی کے مڑنے پر قبلے کی طرف رخ کرتا جائے۔
٦٧٤٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الربيع بن صبيح عن الحسن وابن سيرين قالا: يصلون فيها قياما جماعة ويدورون مع القبلة حيث دارت.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ کشتی میں نماز کے دوران کشتی کے مڑنے پر قبلے کی طرف رخ کرتے جائیں۔