مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 6740
باب: کشتی میں نماز کے دوران کشتی کے مڑنے پر قبلے کی طرف رخ کرتے جائیں
من قال: (يدور) مع القبلة حيث دارت
حدیث نمبر: 6740
٦٧٤٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الربيع بن صبيح عن الحسن وابن سيرين قالا: يصلون فيها قياما جماعة ويدورون مع القبلة حيث دارت.مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ کشتی میں کھڑے ہوکر جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں، اور نماز کے دوران کشتی کے مڑنے پر قبلے کی طرف رخ کرتے جائیں۔