٦٧١٧ - حدثنا عبد اللَّه بن مبارك ووكيع عن (مبارك) (١) عن عبد اللَّه بن مسلم ⦗٤٣٤⦘ بن يسار عن أبيه (أنه) (٢) كره (التروح) (٣) في الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم بن یسار نے نماز میں پنکھا جھلنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
٦٧١٨ - حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن عبد الكريم (عن عمير بن أبي أمية) (١) قال: تروحت بين أبي العالية ومسلم بن يسار فنهياني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو العالیہ اور حضرت مسلم بن یسار کو نماز میں پنکھے سے ہوا دی تو انہوں نے مجھے منع کردیا۔
٦٧١٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (١) العلاء بن المسيب عن رجل عن إبراهيم أنه كره (التروح) (٢) في الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے نماز میں پنکھا جھلنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔
٦٧٢٠ - حدثنا وكيع عن مسعر وسفيان عن أبي حصين عن أبي عبد الرحمن لسلمي أنه كره الترويح في الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبدا لرحمن سلمی نے نماز میں پنکھا جھلنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔