کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات نے اس بات کی رخصت دی ہے کہ بغیر ازار کے اور بغیر از ار کی جگہ باندھے نماز پڑھی جاسکتی ہے
حدیث نمبر: 6680
٦٦٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو بكر بن عياش (عن) (١) أبي حصين عن (٢) الأسود وإبراهيم أنهما كانا يؤمان بغير إزار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حصین کہتے ہیں کہ حضرت ابو الاسود اور ابراہیم بغیر ازار کے نماز پڑھایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 6681
٦٦٨١ - حدثنا هشيم قال: (أخبرنا) (١) (مجالد) (٢) أن أبا هبيرة الأنصاري سأل ⦗٤٢٦⦘ الشعبي فقال: أشد حقوي (إذا) (٣) قمت أصلي؟ فقال له الشعبي: إنما يفعل ذلك المجوس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجالد کہتے ہیں کہ ابو ہبیرہ انصاری نے حضرت شعبی سے سوال کیا کہ کیا میں نماز پڑھتے ہوئے اپنی کمر کو باندھوں ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس طرح مجوس کیا کرتے ہیں۔