حدیث نمبر: 6639
٦٦٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن خالد (١) الحذاء ⦗٤١٨⦘ عن عبد الرحمن بن سعيد بن وهب عن أبيه أن عليًّا رأى قومًا يصلون (و) (٢) قد سدلوا فقال: كأنهم اليهود (خرجوا) (٣) من (فهرهم) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن وہب فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ کپڑے لٹکا کر نماز پڑھ رہے تھے۔ آپ نے فرمایا یہ اس طرح لگ رہے ہیں جیسے یہودی اپنی عید منا کر آرہے ہوں۔
حدیث نمبر: 6640
٦٦٤٠ - حدثنا ابن إدريس عن الحسن بن (عبيد) (١) اللَّه عن إبراهيم أنه كره أن (يسدل) (٢) ثوبه في الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے نماز میں سدل کو مکروہ قرار دیا ہے۔ ( ابن الاثیر النھایہ (٢/٣٥٥) میں فرماتے ہیں کہ سدل سے مراد یہ ہے کہ کپڑے کو اس طرح اوڑھے کہ اپنے ہاتھ اس کے اندرونی حصے میں داخل کردے اور اسی طرح رکوع و سجود کرے۔ ایک قول کے مطابق سدل سے مراد یہ ہے کہ ازار کے درمیانی حصے کو سر پر رکھے اور اس کے کناروں کو کندھوں پر رکھنے کے بجائے دائیں بائیں لٹکادے۔ )
حدیث نمبر: 6641
٦٦٤١ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد قال: كره السدل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نماز میں سدل کرنا مکروہ ہے۔
حدیث نمبر: 6642
٦٦٤٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا فضيل (بن) (١) غزوان (٢) عن نافع عن ابن عمر أنه كره (السدل) (٣) في الصلاة مخالفة (لليهود) (٤) وقال: إنهم يسدلون (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے نماز میں یہودیوں کی مخالفت کی وجہ سے سدل کو مکروہ قرار دیا ہے اور فرمایا کہ یہودی کپڑوں کو عبادت کے دوران لٹکاتے ہیں۔
حدیث نمبر: 6643
٦٦٤٣ - حدثنا ابن علية (و) (١) هشيم (عن ليث عن مجاهد) (٢) أنه كان يكره ⦗٤١٩⦘ (السدل) (٣) في الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد نے نماز میں سدل کو مکروہ قرار دیا ہے۔
حدیث نمبر: 6644
٦٦٤٤ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور حضرت مجاہد نے نماز میں سدل کو مکروہ قرار دیا ہے۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ ہم بھی اسے مکروہ سمجھتے ہیں۔
حدیث نمبر: 6645
٦٦٤٥ - (و) (١) عن ليث عن مجاهد أنهما كرها السدل في الصلاة.
حدیث نمبر: 6646
٦٦٤٦ - قال: وكيع ونحن نكرهه.
حدیث نمبر: 6647
٦٦٤٧ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حماد بن سلمة عن عسل بن (١) سفيان عن عطاء عن أبي هريرة أن النبي ﷺ نهى عن السدل في الصلاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز میں سدل سے منع کیا ہے۔