حدیث نمبر: 6595
٦٥٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد (بن) (١) جابر عن مكحول عن أبي الدرداء عن النبي ﷺ قال: "من مشى في ظلمة الليل إلى المسجد لقي اللَّه بنور يوم القيامة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الدرداء سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ رات کی تاریکی میں مسجد کی طرف جانے والا قیامت کے دن اللہ سے پورے پورے نور کے ساتھ ملے گا۔
حدیث نمبر: 6596
٦٥٩٦ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن منصور عن أبي معشر عن إبراهيم قال: كانوا يرون المشي في الليلة المظلمة موجبة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف کا خیال یہ تھا کہ تاریک رات میں مسجد کی طرف جانا مغفرت کا سبب ہے۔