حدیث نمبر: 6515
٦٥١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن سعيد عن سالم أبي (النضر) (١) عن (بسر) (٢) بن سعيد عن زيد بن ثابت قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أفضل الصلاة صلاة المرء في بيته إلا المكتوبة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ثابت سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ فرضوں کے علاوہ آدمی کی افضل نماز وہ ہے جو گھر میں ادا کی جائے۔
حدیث نمبر: 6516
٦٥١٦ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد اللَّه بن يزيد قال: رأيت السائب بن يزيد يصلي في المسجد ثم يخرج قبل أن يصلي فيه شيئًا يعني (لا) (١) يتطوع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سائب بن یزید کو مسجد میں فرض نماز پڑھنے کے بعد کوئی نماز پڑھے بغیر مسجد سے نکلتے دیکھا ہے۔ یعنی انہوں نے نوافل مسجد میں ادا نہیں کئے۔
حدیث نمبر: 6517
٦٥١٧ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) الأعمش عن إبراهيم قال: سئل حذيفة عن التطوع في المسجد يعني بعد الفريضة فقال: إني لأكرهه بينما هم جميعًا في الصلاة (إذ) (٢) اختلفوا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے فرض کے بعد مسجد میں نوافل پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں اسے مکروہ سمجھتا ہوں۔ اس لئے کہ وہاں سب لوگ نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں اس طرح ان کی نمازوں میں اختلاف ہوجائے گا !
حدیث نمبر: 6518
٦٥١٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش قال: ما رأيت إبراهيم متطوعا في مسجد قومه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو مسجد میں نوافل پڑھتے نہیں دیکھا۔
حدیث نمبر: 6519
٦٥١٩ - حدثنا وكيع قال حدثنا سفيان عن (نسير) (١) بن (ذعلوق) (٢) قال: ما رأيت الربيع بن (خثيم) (٣) متطوعا في مسجد الحي قط.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نسیر بن ذعلوق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ربیع بن خثیم کو مسجد میں نوافل پڑھتے نہیں دیکھا۔
حدیث نمبر: 6520
٦٥٢٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن مجاهد عن أبي معمر قال: إذا صليت المكتوبة (فبيتك) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معمر فرماتے ہیں کہ جب تم فرض نماز پڑھ چکو تو اپنے گھر چلے جاؤ۔
حدیث نمبر: 6521
٦٥٢١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن النعمان بن قيس قال: ما رأيت عبيدة متطوعًا في مسجد الحي إلا مرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن قیس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ کو سوائے ایک مرتبہ کے مسجد میں نوافل پڑھتے نہیں دیکھا۔
حدیث نمبر: 6522
٦٥٢٢ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا زهير عن عمران بن مسلم قال: كان سويد بن غفلة لا يصلي تطوعا (١) بعد صلاة حتى ينفتل حين يسلّم إلى بيته.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت سوید بن غفلہ نماز پڑھنے کے بعد نفل نماز نہیں پڑھتے تھے، بلکہ سلام پھیرتے ہی اپنے گھر چلے جاتے تھے۔
حدیث نمبر: 6523
٦٥٢٣ - حدثنا ابن فضيل عن النعمان بن قيس عن عبيدة قال: كان لا يصلي في مسجده شيئًا بعد الفريضة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدہ فرض پڑھنے کے بعد اپنی مسجد میں کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے۔