کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن ظہر جلدی اور عصر تاخیر سے پڑھو
حدیث نمبر: 6434
٦٤٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) (عبدة) (٢) بن سليمان عن إسماعيل عن حماد عن إبراهيم عن الأسود عن عمر قال: إذا كان يوم الغيم فعجّلوا (العصر وأخّروا الظهر) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن ظہر جلدی اور عصر تاخیر سے پڑھو۔
حدیث نمبر: 6435
٦٤٣٥ - حدثنا وكيع (قال) (١) (حدثنا) (٢) حسن بن صالح عن عبد العزيز بن رفيع قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "عجلوا صلاة النهار في يوم الغيم وأخروا المغرب" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لعزیز بن رفیع سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس دن بادل ہوں اس دن ، دن کی نمازیں جلدی اور مغرب کی نماز تاخیر سے پڑھو۔
حدیث نمبر: 6436
٦٤٣٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا قيس (عن) (١) أبي حصين عن (حزام) (٢) بن جابر قال: سمعت ابن مسعود يقول: إذا كان يوم الغيم فعجلوا الظهر وأخروا العصر وأخروا المغرب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن ظہر جلدی اور عصر تاخیر سے پڑھو، اس دن مغرب بھی تاخیر سے پڑھو۔
حدیث نمبر: 6437
٦٤٣٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير عن أبي قلابة ⦗٣٧٠⦘ عن أبي المهاجر عن بريدة الأسلمي قال: كنا معه في غزاة فقال: سمعت النبي ﷺ يقول: "بكّروا (بالصلاة) (١) في (اليوم) (٢) الغيم، فإنه من فاتته صلاة العصر حبط عمله" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بریدہ اسلمی فرماتے ہیں کہ ہم ایک غزوے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ آپ نے فرمایا کہ جس دن گھٹا چھائی ہو اس دن نماز جلدی پڑھو کیونکہ جس کی عصر کی نماز فوت ہوگئی اس کے اعمال ضائع ہوگئے۔
حدیث نمبر: 6438
٦٤٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا (هشام) (١) الدستوائي (عن يحيى) (٢) عن أبي قلابة عن أبي المليح عن بريدة عن النبي ﷺ بنحو منه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 6439
٦٤٣٩ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) يونس بن أبي إسحاق عن بكر (بن ماعز عن الربيع) (٢) بن خثيم أنه قال لمؤذنه: إذا كان يوم الغيم (فأغسق) (٣) بالمغرب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع بن خثیم نے اپنے مؤذن سے فرمایا کہ جس دن بادل ہو اس دن مغرب کی نماز کو تاخیر سے پڑھو۔
حدیث نمبر: 6440
٦٤٤٠ - حدثنا أبو أسامة (عن هشام) (١) عن الحسن قال: كان يعجبه في يوم الغيم أن يؤخر الظهر ويعجل العصر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ بادلوں والے دن ظہر کو تاخیر سے اور مغرب کو جلدی پڑھنا اچھا ہے۔
حدیث نمبر: 6441
٦٤٤١ - حدثنا (ابن) (١) يمان عن سفيان عن الأعمش عن أبي صالح قال: يعجل العصر يوم الغيم ويؤخر المغرب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن عصر کی نماز کو جلدی اور مغرب کی نماز کو تاخیر سے پڑھا جائے گا۔
حدیث نمبر: 6442
٦٤٤٢ - [حدثنا (١) ابن يمان عن سفيان عن أبي حمزة عن إبراهيم قال: يعجل العصر ويؤخر المغرب] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس دن بادل ہوں اس دن عصر کی نماز کو جلدی اور مغرب کی نماز کو تاخیر سے پڑھا جائے گا۔
حدیث نمبر: 6443
٦٤٤٣ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن خالد عن الحسن وابن سيرين بمثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔