حدیث نمبر: 6351
٦٣٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن الحكم أن سعدًا صلى (بالناس) (١) في مستقة (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد نے لوگوں کو لمبی آستینوں والے جبے میں نماز پڑھائی۔
حدیث نمبر: 6352
٦٣٥٢ - حدثنا وكيع قال: حدثنا أبان بن (صمعة) (١) عن عكرمة عن ابن عباس قال لا بأس بالصلاة في الجبة الواحدة (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ صرف جبے میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 6353
٦٣٥٣ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) (٢) زائدة بن قدامة عن علي بن زيد بن جدعان قال: سألت سعيد بن المسيب عن الصلاة في الجبة (٣)، قال: وفي القميص إذا كان صفيقًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن زید بن جدعان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے جبے میں نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں بھی اور موٹی قمیص میں بھی نماز جائز ہے۔
حدیث نمبر: 6354
٦٣٥٤ - (حدثنا وكيع قال: (أخبرنا)) (١) (٢) الربيع بن (صبيح) (٣) قال: أخبرني من رأى عمر بن عبد العزيز يصلي في جبة طيالسة ليس (عليه) (٤) إزار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز نے ایک جبے میں نماز ادا فرمائی اس وقت ان پر اس کے سوا کچھ نہ تھا۔
حدیث نمبر: 6355
٦٣٥٥ - حدثنا وكيع عن محل (١) قال: رأيت إبراهيم يصلي في مستقة لا يخرج يديه منها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محل فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو لمبی آستینوں والے چوغے میں نماز پڑھتے دیکھا ہے وہ اپنے ہاتھ اس سے باہر نہیں نکالتے تھے۔