حدیث نمبر: 6334
٦٣٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا عكرمة بن عمار عن عطاء عن جابر أنه أمهم في قميص واحد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے انہیں ایک کپڑے میں نماز پڑھائی۔
حدیث نمبر: 6335
٦٣٣٥ - (وأخبرنا قال) (١): حدثنا (أبان) (٢) بن (صمعة) (٣) عن عكرمة عن ابن عباس قال: لا بأس بالصلاة في القميص الواحد إذا كان (صفيقا) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر قمیص کھلی اور مکمل ہو تو ایک قمیص میں نماز پڑھانے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 6336
٦٣٣٦ - حدثنا أبو معاوية عن إسماعيل السراج عن مجاهد عن ابن عمر أنه صلى في قميص ليس عليه شيء غيره (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک قمیص میں نماز پڑھائی، اس وقت ان پر اس کے سوا کچھ نہ تھا۔
حدیث نمبر: 6337
٦٣٣٧ - حدثنا زيد بن حباب عن معاوية بن صالح عن موسى بن يزيد قال: (و) (١) سمعمت أبا (أمامة) (٢) وسئل عن الصلاة في القميص الواحد فقال: لا بأس به وفي الريطة إذا (توشحت بها) (٣) فلا بأس به (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ سے ایک قمیص میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔ پھر ان سے ریطہ (نرم اور باریک کپڑا) میں نماز کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر کپڑے کو دائیں بغل کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے کے اوپر ڈال لے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 6338
٦٣٣٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن أبي الضحى قال: سئل ابن عباس عن الصلاة في (القميص الواحد) (١) واحد فقال: رب (رجل ليس له إلا) (٢) قميص (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک قمیص میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ بہت سے لوگوں کے پاس ایک ہی قمیص ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 6339
٦٣٣٩ - [حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: لا بأس (بالصلاة) (١) في القميص الواحد (إذا كان) (٢) صفيقا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر قمیص کھلی ہو تو اس میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 6340
٦٣٤٠ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) شعبة عن سعد بن إبراهيم عن أبيه قال: أمنا معاوية في قميص] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے ہمیں ایک قمیص میں نماز پڑھائی۔
حدیث نمبر: 6341
٦٣٤١ - حدثنا (أبو) (١) معاوية عن الأعمش عن (سعد) (٢) بن عبيدة عن أبي عبد الرحمن أنه صلى في قميص.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن عبیدہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن نے ایک قمیص میں نماز پڑھی۔
حدیث نمبر: 6342
٦٣٤٢ - حدثنا يعلي بن عبيد عن محمد بن إسحاق عن سعيد بن أبي هند قال: بعثت غلامًا لي كاتبًا حاسبًا إلى سعيد بن المسيب يسأله عن الصلاة في قميص ليس تحته إزار قال: ليس به بأس (١) إذا لم (يشف) (٢) عنه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابی ہند فرماتے ہیں کہ میں نے اپنا ایک مکاتب غلام حضرت سعید بن مسیب کے پاس بھیجا تا کہ ان سے سوال کرے کہ بغیر ازار کے قمیص میں نماز پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر جسم جھلک نہ رہا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 6343
٦٣٤٣ - حدثنا أبو أسامة عن الجريري عن عكرمة أنه كان لا يرى بأسًا بالصلاة في القميص الواحد (حصيف) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اگر قمیص موٹی ہو تو قمیص میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 6344
٦٣٤٤ - حدثنا زيد بن الحباب عن (الهذيل) (١) بن بلال (الفزاري) (٢) قال: حدثني زياد بن عثمان الأحمري قال: رأيت علقمة يصلي في (قميص) (٣) ⦗٣٤٦⦘ (ضيق) (٤) (قصي) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد بن عثمان احمری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علقمہ کو ایک موٹی اور قصیر قمیص میں نماز پڑھتے دیکھا۔
حدیث نمبر: 6345
٦٣٤٥ - حدثنا وكيع قال: (أنا) (١) العوام عن عطاء بن أبي رباح قال: لا بأس بالصلاة في (ثوب) (٢) واحد إذا كان (صفيقا) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں کہ اگر قمیص موٹی ہو تو صرف قمیص میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 6346
٦٣٤٦ - حدثنا وكيع قال: (أنا) (١) أبو إسرائيل (٢) (٣) إسماعيل عن فضيل بن عمرو قال: لا بأس بالصلاة في (القميص) (٤) الواحد إذا كان (صفيقا) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضیل بن عمرو فرماتے ہیں کہ اگر قمیص موٹی ہو تو صرف قمیص میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 6347
٦٣٤٧ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: أمَّنا الحكم في قميص غليظ وقال الحكم: لا بأس بالصلاة في القميص الواحد إذا كان (صفيقًا) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم نے ہمیں صرف قمیص میں نماز پڑھائی اور فرمایا کہ اگر قمیص موٹی ہو تو صرف قمیص میں نماز پڑھنا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 6348
٦٣٤٨ - حدثنا زيد بن حباب عن ابن (١) لهيعة عن محمد بن عبد الرحمن بن نوفل قال: رأيت عروة بن الزبير يصلي في قميص ليس عليه غيره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عبد الرحمن بن نوفل فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ بن زبیر کو صرف قمیص میں نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 6349
٦٣٤٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن حبيب عن عمرو بن هرم قال: سئل جابر بن زيد عن الرجل يصلي في (جبة) (١) وحدها أو قميص صفيق يواري عورته ليس عليه غيره، قال: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ کال صرف جبے یا صرف ایسی موٹی قمیص جو ستر کو ڈھانپ دے، ان میں نماز پڑھنا جائز ہے ؟ انہوں نے فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 6350
٦٣٥٠ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي حصين قال: حدثتني مليكة بنت أبي عبد الرحمن أن أباها كان يصلي (في قميص) (١) تطوعًا بالليل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ملیکہ بنت ابی عبد الرحمن فرماتی ہیں کہ ان کے والد صرف قمیص میں رات کے وقت نفل پڑھا کرتے تھے۔