حدیث نمبر: 6307
٦٣٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) حفص بن غياث عن ابن جريج عن ⦗٣٣٨⦘ عطاء قال: سئل عن المؤذن يقيم في المئذنة ويصلي (بصلاة) (٢) الإمام، قال: يجزئه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ کیا موذن مئذنہ میں اقامت کہہ کر وہیں امام کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 6308
٦٣٠٨ - حدثنا وكيع عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم قال: سألته [عن صلاة المؤذنين فوق المسجد يوم الجمعة بصلاة الإمام وهو أسفل قال: يجزئهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ موذنین جمعہ کے دن مسجد کے اوپر امام کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ جائز ہے۔
حدیث نمبر: 6309
٦٣٠٩ - حدثنا هشيم عن مغيرة ((عن) (١) إبراهيم) (٢) قال: سألته] (٣) عن المؤذن يصلي في صومعته، ويأتم بالإمام، فكره ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ کیا موذن اذان کے منارہ میں نماز پڑھتے ہوئے امام کی اقتداء کرسکتا ہے ؟ انہوں نے اس کو مکروہ قرار دیا۔