کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو آدمی چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھے تو وہ سجدے اور رکوع میں اپنی ٹانگ کو موڑے گا
حدیث نمبر: 6285
٦٢٨٥ - حدثنا وكيع، قال: حدثنا مسعر عن حماد عن مجاهد عن سعيد بن جبير قال: إذا صلى متربعًا قال: مسعر أو كما قال يجلس، فإذا أراد أن يركع أو يسجد ثنى رجله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھ رہا ہو تو وہ رکوع اور سجدے میں ٹانگ کو موڑے گا۔
حدیث نمبر: 6286
٦٢٨٦ - حدثنا وكيع قال (حدثنا) (١) سفيان عن هشام عن ابن سيرين قال: يصلي متربعًا، فإذا أراد أن يركع ثنى رجله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام کہتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے چار زانو بیٹھ کر نماز پڑھی جب وہ رکوع کرنے لگتے تو ٹانگ کو موڑ لیتے تھے۔
حدیث نمبر: 6287
٦٢٨٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا حسن عن أبي حفص (قال) (١): رأيت (أنسًا) (٢) يصلي (متربعًا) (٣)، فإذا أراد أن يركع ثنى رجله (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابوحفص کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو دیکھا کہ انہوں نے بیٹھ کر نماز پڑھی، جب وہ رکوع کرنے لگتے تو ٹانگ کو موڑ لیتے تھے۔